Type to search

ٹیکنالوجی

ریلائنس جیو کا جیو میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ لانچ

jiomeet

ٹیکنالوجی ڈسک،3جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن میں کمپنیاں اور نجی ادارے ایک دوسرے بات کرنے، میٹنگس کرنے کے لیے زوم ایپس کا خوب استعمال کیا، جس میں ایک ساتھ زائد لوگ ویڈیو کے ذریعہ بات کرسکتے ہیں۔ وہیں اب ریلائنس جیو نے ویڈیو کانفرنسنگ ایپ زوم کو ٹکر دینے کے لیے جیو میٹ سرویس لانچ کیا ہے۔ مکیش امبانی کی ٹیلی کام کمپنی نے جمعرات کی رات اپنے ویڈیو کانفرنسنگ ایپ کو تھوڑی زبردست طریقہ سے لانچ کیا اور اب یہ سرویس ایپ کے طور پر گوگل پلے اور ایپ اسٹور پر دستیاب ہے۔
ریلائنس جیو نے پچھلے کچھ مہینوں میں لگاتار فنڈریج کے بعد اپنا پہلا نیا پراڈکٹ جاری کیا ہے اور یہ زوم، گوگل میٹ، مائیکروسافٹ ٹیمس اور دیگر مقبول ویڈیو کانفرنسنگ ٹولس کے خلاف میدان میں اتر رہا ہے۔

 

ریلائنس جیو نے اپریل سے لیکر جون تک لگاتار فنڈریج کیا، جس میں کمپنی نے فیس بک کے ساتھ ڈیل سے شروعات کی اور سوشل میڈیا کمپنیکو جیو میں 9.99 فیصد حصہ داری ملی۔ جیو میٹ کو نہ صرف براؤزر (کروم یا فائر فاکس) سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بلکہ یہ ایپ کے طور پر ونڈوز ، میک، آئی او ایس، اور اینڈروئیڈ پر بھی دستیاب ہے۔

جیو میٹ ڈائرکٹ کال (1: 1 کالنگ) کے ساتھ ساتھ 100 شرکاء کے ساتھ میٹنگ منعقد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ریلائنس جیو کے مطابق ایپ ، ایپ انٹرپرائز گریڈ ہوسٹ کنٹرول دیتے ہیں۔ آپ اپنے فون نمبر یا ای میل آئی ڈی کے ساتھ سائن۔اپ کرسکتے ہیں۔ اور ایچ ڈی کوالٹی میں اپنی میٹنگس کرسکتے ہیں۔ اسے استعمال کرنا مفت ہے۔ اور آپ ہر دن لامحدود میٹنگس کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ اس میں میٹنگس پاسورڈ سے حفاظت بھی ہوسکتی ہے۔ اور یہ زوم جیسے ویٹنگ روم فیچر کا حمایت بھی کرتا ہے۔

اس پلیٹ فارم کا انٹرفیس بہت ہی آسان ہے۔ جو حقیقت میں زوم کی طرح ہی دیکھتا ہے۔

Tags:

You Might also Like