Type to search

بزنس

کوویڈ سیلف ہوم ٹیسٹ کٹ سے خود کریں کورونا ٹیسٹ

کوویسیلف

کورونا وائرس کی جانچ اب گھر بیٹھے آسانی سے کی جاسکے گی- انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے چہارشنبہ کو ہوم ٹیسٹنگ کٹ کو منظور دی ہے- یہ ایک رپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کٹ ہے- جسے کوویسیلف نام دیا گیا ہے- اس کٹ کا استعمال کر کے آپ خود ہی کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے-


نئی دہلی،20 مئی (ذرائع) ملک کی پہلی رپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) کٹ کوویسیلف سے ٹیسٹ کرنے میں صرف دو منٹ کا وقت لگتا ہے- یہی نہیں، 15 منٹ میں ٹیسٹ کے نتائج مل جاتے ہیں-
کٹ کو تار کرنے والی پونے میں واقع فرم کی طرف سے یہ دعوی کیا گیا، اس ٹیسٹ کٹ کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نوڈل باڈی، انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے چہارشنبہ کو منظوری دی ہے-

نیوز ایجنسی اے این آئی نے کٹ کو تیار کرنے والی کمپنی ، مائلیب ڈسکوری سولیوشنز کے ڈائریکٹر سجیت جین کے حوالے سے کہا، ٹیسٹ کو کرنے میں صرف دو منٹ لگتے ہیں- اور 15 منٹ میں نتیجہ مل جاتا ہے-

یہ کٹ ملک بھر کی سات لاکھ سے ذیادہ فارمیسی اور ہماری آن لائن فارمیسی پارٹنر کے یہاں اگلے ہفتہ کے آخر تک دستیاب ہونے لگے گی-

انہوں نے کہا، یہ ٹیسٹ خود کیا جاسکتا ہے اگر آپ مثبت آتے ہیں تو آئی سی ایم آر کے مطابق کسی آرٹی-پی سی آر کی ضرورت نہیں ہے-

کوئی بھی شخص، اس کٹ کا مینول پڑھ کر استعمال کرسکتا ہے- آئی سی ایم آر نے کٹ کے استعمال کے لیے تفصیلی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف علامتی لوگ اور لیبریٹری میں ہوئے ٹیسٹ میں مثبت آنے والے لوگوں کے فوری رابطے میں آئے لوگوں کو اس کٹ کا استعمال کرنا چاہیئے-

اندھا دھن ٹسٹ کے لیے اسکے استعمال کی صلاح نہیں دی جاتی ہے- سبھی علامتی لوگ جو ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ (آر اے ٹی) میں منفی آئے ہیں، کو فوری آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کرانا چاہیئے-

آئی سی ایم آر کے مطابق ، کوویسیلف ٹیسٹ کے نتائج کو ایک موبائل ایپ پر اپ لوڈ کرنا ہوگا جو گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر دستیاب ہوگا۔

نوڈا باڈی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ سبھی یوزر کو صلاح دی جاتی ہے کہ ٹیسٹ کا عمل پورا کرنے کے بعد اسی موبائل سے ٹیسٹ اسٹرپ کی ایک فوٹو لے لیں-

یاد رہے کہ ٹیسٹنگ کٹ کی کوئی بھی چیز فرج میں نہیں رکھنا ہے، اور نہ ہی کٹ پر سورج کی سیدھی کرنیں پڑنی چاہیئے-
جانچ کرنے کے لیے گھر میں کسی صاف ستھری جگہ کا استعمال کریں- اور بار بار اس کٹ کے ذریعہ ٹیسٹنگ کرنے سے گریز کریں۔
(اے این آئی سے بھی ان پٹ)