Type to search

اسپورٹس

کیریبین پریمیر لیگ – سی پی ایل 2021 کا 28 اگست سے آغاز

سی پی ایل 2021

اسپورٹس ڈسک، 20 مئی (ذرائع) کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) 2021 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے- اس بار یہ ٹورنامنٹ 28 اگسٹ 2021 سے شروع ہوگا- اور 19 ستمبر 2021 کو فائنل کھیلا جائے گا-

ٹورنامنٹ کو اس بار ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو سے سینٹ کٹس اور نیوس منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ تمام میچ وارنر پارک میں کھیلے جائیں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی نے اس کی تصدیق کردی ہے۔ اس بار لیگ میں کل 33 میچ کھیلے جائیں گے۔

سی پی ایل کی منتظمین کمیٹی نے جمعرات کو اس کا اعلان کیا کہ پورا ٹورنامنٹ 2020 کی طرح ہی بائیو بلبل میں کھیلا جائیگا ۔

ٹورنامنٹ کو اس بار ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو سے سینٹ کٹس اور نیوس منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ تمام میچ وارنر پارک میں کھیلے جائیں گے۔

سی پی ایل میں دنیا بھر کے بہترین کھلاڑی حصہ لیتے ہیں اور یہ دنیا کے سب سے بڑے ٹی20 لیگ میں سے ایک بن گیا ہے-

سی پی ایل کے سی ای او پیٹ رسل نے کہا کہ سی پی ایل 2021 کے لیے ٹورنامنٹ ونڈو کی تصدیق ہونا واقعی میں دلچسپ ہے- میں اس سال کی میزبانی کے لیے تیار ہونے کے لیے سینٹ کٹس اینڈ نیوس حکومت کو شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں-

سال 2020 میں اسکے ناظرین کی تعداد 52.3 کرور ہونے کا انداز لگایا گیا، جو سال 2019 کے سی پی ایل سیزن سے 67 فیصد ذیادہ ہے-