Type to search

تعلیم اور ملازمت

ہم نے کوششیں ہزار کی۔۔۔

ہم نے کوششیں ہزار کی

حیدرآباد، 20 مئی (راست) یوں تو کئی شاعر اور نظم نگار اپنی نظموں سے محفلیں لوٹ لیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک کوشش محترمہ مسرت النساء خاتون نے کی ہے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی مسرت النساء اصل میں پیشہ سے ٹیچر ہے لیکن انہیں پوئٹری (نظم) لکھنے کا شوق ہے۔

بتادیں کہ مسرت النساء خاتون انگریزی میڈیم سے اپنی ابتدائی تعلیم اور ہائی ایجوکیشن انگریزی میڈیم سے ہی مکمل کیا، لیکن اردو سے انہیں گہری محبت ہے۔ انہوں نے مختصر سی نظم لکھی ہیں، جن میں سے چند انہوں نے اردو پوسٹ کو روانہ کی جو نیچے آپ کے لیے پیش خدمت ہے۔


از قلم۔ مسرت النساء خاتون

ہم نے کوششیں ہزار کی۔۔۔
اپنی بات آپ تک پہچانے کی۔۔۔

کبھی بات کچھ اظہار کیا۔۔۔
کبھی بہت خاموشی سی۔۔۔

کیا اب بھی
آپ اپی لفظ سے ہمیں
روکو گے نہیں؟

کیا اس بات کا افسوس
نہیں ہوگا، کیا آپ کو؟
کی میں بھی اگر کچھ کوشش کرلیتا؟

مانا لیتا اور مان جاتا۔۔۔
کی کچھ تو کوشش ہے
ہمارے درمیان۔۔۔

باوجود ان دوریوں کے اور فاصلوں کے۔۔۔
کیا تم نے بھی کبھی کوشش کی ہے؟

کسی کی خاطر؟
کیا تم نے بھی کھویا کسی خاص اپنے کو؟

کیا تم نے بھی بھی کچھ کوشیش ہے؟

کیسا لگتا ہے ڈر کسی اپنے کو ہمشہ کے لیے کھو دینے کا؟

کیا اب بھی کوشیش کرنے میں ہرج کیا ہے؟

خدا کو اپنے بندے کی کوشش پسند ہے۔۔۔

جب خدا انعامات میں جنت کا وعدہ کرتے ہیں تو۔۔۔

کیوں نہ تھوڑی سی کوشش سے مجھے بھی حاصل کرلو۔۔۔

خدا گواہ ہے ہر وہ کوشش کا

جو میں نے کی
خدا گواہ ہے
صرف اس خدا کے خاطر۔۔۔
میں نے بھی کوشش ہزار کی ہے۔۔۔


مسرت النساء کی ایک اور نظم 

ائے کاش کے ہم تیرے قلم ہوتے۔۔۔۔

تمہاری ہر محفل میں ہم بھی، شرکت کرلیتے۔۔۔

تمہارا ساتھ کبھی نہ چھورے،

تمہارے ہاتھ میں بس جاتے،

تم سے نکلے ہوئے ہر لفظ کو، لکھ دیتے

تمہاری دھڑکنیں سنتے اور راز محفوظ رکھتے

نہ جدا ہونے کا خوف

نہ بدل جانے کی شکایت

نہ بھولا دینے کا غم

تمہاری دنیا کا حصہ بھی ہم ہوتے

قصّے کہانیاں لکھتے

اے کاش کہ ہم تیرے قلم ہوتے


 نوٹ: ان نظموں کو مسرت النساء خاتون نے لکھا ہے۔ یہ مضمون نگار کی اپنی ذاتی رائے ہے۔ اسے بنا ردوبدل کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔اس سے اردو پوسٹ کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کی سچائی یا کسی بھی طرح کی کسی معلومات کے لیے اردو پوسٹ کسی طرح کا جواب دہ نہیں ہے اور نہ ہی اردو پوسٹ اس کی کسی طرح کی تصدیق کرتا ہے۔

1 Comment

  1. Mehjabeen unissa May 20, 2021

    Mashallah subhanallah bohat acchi nazam hai