Type to search

صحت

منہ کے چھالوں کا گھریلو علاج

منہ کے چھالوں

منہ کے چھالوں میں ہلدی کا پانی استعمال کریں۔
ٹی ٹری آئل منہ کے چھالوں میں آرام دلاتا ہے۔


ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) منہ کے چھالے ایسا مسئلہ ہے جو اگر ہوجائے تو آپ کا کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی بولنے میں بھی پریشانی ہوتی ہے۔ اور اگر یہ جلد جلد نکلتے ہیں تو مسئلہ ذیادہ ہوتا ہے ایسے میں پتلی غذا کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔

 

کیوکہ چھبا کر کھانے والی غذا کو نگلنا مشکل ہوتا ہے اس دوران ویسے یہ پریشانی کم پانی پینے اور پیٹ صاف نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تو آپ کو ان دو چیزوں کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسکے علاوہ ہم یہاں آپ کو کچھ ٹپس دے رہے ہیں جو چھالے (بلسٹرس blisters) سے آرام دلانے میں کارآمد ہے۔

 

ہمیں اس وقت ایک دردناک سرپرائز ملتا ہے جب ہم کوئی مصالحے دار چیز کو منہ میں ڈالیں اور معلوم پڑتا ہے کہ منہ میں تو زخم آگیا ہے جس کے لیے وہ نوالہ بہت تکلیف دہ ہوتا ہے یا پھر صبح برش کرتے ہوئے کسی زخم سے برش ٹکرا جائے تو یہ بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

اگر منہ میں چھوٹے سفید نشان ابھر آئے تو یہ منہ کے چھالے یا زخم کی نشانی ہے۔ یہ چھالے چھوٹے اور تنگ زخم ہوتے ہیں جو منہ کے نرم ٹشوز میں بنتے ہیں جو گال، مسوڑوں اور زبان کسی بھی جگہ ہوسکتے ہیں۔

 

جب ہم ان چھالوں سے متاثر ہوتے ہیں تو کھانا پینا مشکل ہوجاتا ہے جبکہ تکلیف الگ ہوتی ہے اور آپ ان کا علاج جلد چاہتے ہیں تاکہ ان چھالوں سے جلد سے جلد نجات ملے۔

 

منہ، زبان، یا ہونٹوں پر چھالوں کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں معدے کی گرمی پہلے نمبر پر ہے۔ جب کہ دوسری وجوہات میں الرجی، انفیکشن، انجری، شامل ہے۔

اس کے علاوہ رگڑ کر برش کرنے، ذہنی تناؤ، مصالحے دار غذائیں کھانے، اور ہارمونز میں تبدیلی کی وجہ سے بھی منہ کے چھالوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

چھالے زیادہ تر معدے کی گرمی کی وجہ سے نمودار ہوتے ہیں اس لیے اگر معدے کی گرمی کو کنٹرول کر لیا جائے تو ان سے بآسانی چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔ چھالے اکثر گرما کے موسم میں ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ان چھالوں کو ٹھیک ہونے میں 10سے 14 دن لگ سکتے ہیں۔ منہ میں بننے والے ان چھالوں کو آسانی کے ساتھ گھریلو علاج کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

منہ کے چھالوں کو ٹھیک کرنے کے گھریلو نسخے
منہ میں جب چھالے آئے تو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ پھٹکری ملا لیں، اب اس سے دن میں دو سے تین بار کلی کریں۔

ہلدی پانی سے بھی منہ کے چھالوں سے راحت ملتی ہے۔ بس آپ کو ایک گلاس پانی میں دو چمچ ہلدی ڈال کر ابال لینا ہے، پھر ٹھنڈا کرکے اس سے غرارا کرنا ہے، یہ فوری اثر کرئیگی۔

 

چھالوں سے نجات کے لیے روئی کو زیتون کے تیل میں ڈبوئیں اور اسے متاثرہ حصے پر کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں، زیتون کا تیل منہ کے چھالوں سے بہت جلد نجات میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ملیتھی mulethi پیس کر اس میں شہد ملا لیں اور پھر چھالے والی جگہ پر رکھ لیں۔ آپ کو کچھ دیر میں ضرور راحت ملے گی۔

روئی کو ٹی ٹری آئل میں ڈوبا کر چھالے والی جگہ پر لگا لیں، پھر دس منٹ بعد پانی سے کلا کریں منہ اچھی طرح سے صاف کر لیں۔

گلیسرین اور بھونی ہوئی پھٹکری کو روئی کی مدد سے چھالوں والی جگہ پر لگائیں۔ اس دوران تھوک کو ٹپکنے دیں۔

منہ کے چھالوں سے نجات کے لیے دہی کے متعدد فوائد ہیں روزانہ چند چمچ دہی کھانے سے مستقبل میں ان چھالوں سے بچا جاسکتا ہے۔

طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ناریل کا تیل جراثیم کش خصوصیات رکھتا ہے اور بیکٹریا کے باعث ہونے والے منہ کے چھالوں کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ ناریل کا تیل ورم کش بھی ہوتا ہے جو کہ درد اور سرخی پر قابو پانے میں بھی مدد دیتا ہے اس تیل کی کچھ مقدار متاثرہ حصے پر لگائیں اور دن بھر میں کئی بار یہ عمل اس وقت تک دہرائیں جب تک چھالہ ختم نہ ہوجائے۔

ہری الائچی کو پیس کر شہد ملا لیں اب اسے چھالوں والی جگہ پر لگا لیں۔ پھر تھوڑی دیر بعد صاف پانی سے منہ کو صاف کرلیں۔ آپ کو راحت محسوس ہوگی۔

اسکے علاوہ ایلوویرا جوس کو بھی چھالوں والی جگہ پر لگا سکتے ہیں، اس سے فوری راحت ملتی ہے۔ آپ چاہیں تو ایلوویرا جیل بھی لگا سکتے ہیں۔

 

منہ کے چھالوں میں بھی فائدے مند ہے۔ بیکنگ سوڈا میں اکلائن ہوتا ہے جو اس تیزابی کیفیت کو معمول پر لاتا ہے جو منہ کے چھالوں کا باعث بنتے ہیں، جبکہ یہ بیکٹریا کو ختم کرکے ان چھالوں کے فوری علاج میں مدد دیتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کے لیے ایک چائے کے چمچ بیکنگ سوڈا کو آدھے کپ گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کلیاں کرلیں۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )