Type to search

صحت

دودھ اور شہد کے فوائد: ان بیماریوں سے رہیں گے دور

milk and honey benefits

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دودھ اور شہر ہمارے گھر میں بڑی آسانی سے مل جاتے ہیں۔ ایک اور جہاں شہد کا استعمال سردی کھانسی اور زکام کو ٹھیک کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تو وہیں انرجیٹک رہنے اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے کے لیے دودھ کا استعمال کرنے کی صلاح دی جاتی ہے ۔ جبکہ دودھ کا ایک ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ دیگر کئی صحت سے متعلق مسائل کو ٹھیک کرنے کے لیے بھی کام کرسکتا ہے۔ دودھ اور شہد کا ایک ساتھ استعمال کرنے سے ہونے والے کچھ خاص فائدوں کے بارے میں یہاں جانتے ہیں۔

ہاضمہ میں طاقت
ہاضمہ کی طاقت کو مضبوط بنائے رکھنے کے لیے دودھ اور شہد کا ایک ساتھ کیا گیا استعمال فعال طور سے اپنا اثر دیکھا سکتا ہے۔ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دودھ اور شہر دونوں میں فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جو ہاضمے کے عمل کے لیے بہت ضروری غذائی اجزا ہے۔ اس لیے ہاضمے کے عمل کو درست بنانے رکھنے کے لیے دودھ اور شہد کا ایک ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔

انرجی
دودھ اور شہد دونوں میں توانائی کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ روز صبح ورزش کے بعد دودھ پینے کی صلاح دی جاتی ہے۔ وہیں شہد کو جب دودھ میں ملا کر پیا جائے تو اسے اچھا مزہ تو ملتا ہے ساتھ ہی ساتھ یہ آپ کے جسم کو اضافی توانائی فراہم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ اس لیے دن بھر کی توانائی فراہم کرنے کے لیے آپ بہت صبح دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر اسکا استعمال کرسکتے ہیں۔

تھکان دور کرنے میں
دودھ اور شہر میں ایسے خاص خصوصیات پائے جاتے ہیں جو پٹھوں کے کھینچاؤ کو کم کرکے آپ کے جسم کو آرام دہ محسوس دلا سکتے ہیں۔ اس لیے جب آپ آفس یا کسی بھی کام سے لوٹ کر گھر آئیں تو رات میں کھانا کھانے کے بعد دودھ اور شہر کا استعمال ضرور کریں۔ اس سے دن بھر کی تھکان تھوڑی دیر میں ہی دور ہوجائے گی۔

اچھی نیند کے لیے
سائنسی تحقیق کی مانیں تو دودھ میں نیند کے ہارمون کو بڑھانے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔ وہیں شہد میں اسٹریس (تناؤ) کو کم کرنے کی صلاحیت بھی پائی جاتی ہے۔ اس لیے جب آپ ان دونوں کا ایک ساتھ استعمال کرتے ہیں تو اس سے سلیپنگ سیلس (نیند کے ہارمون) ایکٹیو ہوتا ہے اور تناؤ کا لیول کم ہونے کی وجہ سے آپ کو گہری نیند آسکتی ہے۔

Tags: