Type to search

ٹی وی اور فلم

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم تو جھوٹی میں مکار کا ٹیزر جاری

تو جھوٹھی میں مکار

فلمی ڈسک، 15 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رنبیر کپور اور شردھا کپور اپنی آنے والی فلم کو لیکر ان دنوں خوب بحث میں ہے۔ کافی انتظار کے بعد آج ایکٹر رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آنے والی فلم کے ٹائٹل کا خلاصہ ہوگیا۔

 

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور شردھا کپور پہلی بار ایک فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔ ہدایتکار لو رنجن کی اس فلم کے ایک پوسٹر حال ہی میں سامنے آیا ہے۔

 

منگل یعنی 13 ڈسمبر کو فلم میکرس نے فلم کے نام کا پوسٹر شیئر کیا تھا، جس میں شارٹ کٹ (ٹی جے ایم ایم) نظر آرہا تھا اور لوگوں کو اس نام کو پہچاننے کے لیے کہا تھا۔

 

پوسٹر کو دیکھ کر لوگوں میں جوش کافی ذیادہ بڑھ گیا تھا۔ وہیں اب فلم ڈائریکٹر لو رنجن نے فلم کا عنوان بتایا ہے۔

اداکارہ شردھا کپور نے سوشل میڈیا ہینڈل پر فلم کے ٹائٹل کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے اور فلم ڈائریکٹر لو رنجن نے بھی سوشل میڈیا پر فلم کے ٹائٹل کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں شردھا کپور اور رنبیر کپور کو مستی کرتے دیکھا جارہا ہے۔

 

 

اس ویڈیو میں دونوں کی کیمسٹری کو فینس کافی پسند کررہے ہیں، اسکے ساتھ ہی شردھا کپور نے بتایا کہ فلم کا نام تو جھوٹی میں مکار ہے۔

 

 

رنبیر کپور اور شردھا کپور کی آنے والی فلم تو جھوٹھی میں مکار ، اگلے سال 2023 میں ریلیز ہوگی۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو رنبیر فلم انیمل میں نظر آنے والے ہیں اور وہیں اداکارہ شردھا کی بات کریں تو جلد ہی رخسانہ کوثر کی بائیوپک میں نظر آسکتی ہے۔

 

بتادیں کہ شردھا کپور حال ہی میں ورون دھون کی فلم بھیڑیا میں آئٹم گانا بھی کرتی نظر آئی تھی۔ فلم تو جھوٹی میں مکار اگلے سال 8 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Tags:

You Might also Like