Type to search

صحت

مولی کے فائدے : پیٹ کے لئے کسی عجوبے سے کم نہیں ہے مولی

مولی کے فائدے

ہیلتھ ڈسک، (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  مولی کے فائدے ۔ سردی کا موسم شروع ہونے والا ہے اور بازار میں ہرے رنگ کی مولی کے ڈھیر بھی دیکھائی دینے لگے ہیں۔

سردیوں کی سبزیوں میں سلاد میں کھیرے، ٹماٹر کے ساتھ مولی کا استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مولی دیکھ کر ہی منہ بنانے لگتے ہیں۔ لیکن ان لوگوں کو مولی کے مزے کے ساتھ اسکے فائدوں کے بارے میں ایک بار اور سوچنا چاہیئے۔ بھلے ہی آپ کو مولی سبزی لگے، لیکن یہ دواؤں کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔ آئے جانتے ہیں مولی کے فائدوں کے بارے میں ۔۔۔

مولی کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ لیکن یہ آپ کو سردی زکام سے لڑنے میں مدد کرسکتی ہے۔ مولی کھانے سے زکام سے بچے رہ سکتے ہیں۔ اس لیے اس موسم میں اپنے قوت مدافعت کو مضبوط کرنے کے لیے کھانے میں مولی کو شامل ضرور کریں۔

مستحکم طور سے مولی کھانے والے شخص کو کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ مولی کو کچا کھانا خاص طور پر فائدہ مند ہوتا ہے۔ مولی پتلی لی جانی چاہیئے۔ زیادہ تر لوگ موٹی مولی لینا پسند کرتے ہیں، کیونکہ وہ کھانے میں میٹھی لگتی ہے مگر خوبیوں میں پتلی مولی زیادہ بہتر ہے۔

مولی آپ کی بھوک کو بڑھاتی ہے اور آپ کے ہاضمہ کے نظام کو بہتر انداز میں چلنے کے لیے تحریک دیتی ہے۔ گیس کی پریشانیوں میں خالی پیٹ مولی کے ٹکڑے کا استعمال فائدے مند ہوتاہے۔

مولی ہائی بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھنے کا کام کرتا ہے۔ مولی میں پوٹاشیم ہوتا ہے جو کھانے میں سوڈیم کی زیادہ مقدار کو کنٹرول کرکے جسم کو ہائی بلڈ پریشر کے خطرے سے بچاتا ہے۔

مولی جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو نکال کر آکسیجن مہیا کرتا ہے۔

تھکام مٹانے اور اچھی نیند لانے میں مولی کا خاص تعاون ہوتا ہے۔

اگر خشک مولی کا جوس بناکر زیرہ اور نمک کے ساتھ اسکا استعمال کیا جائے،

تو صرف کھانسی ہی نہیں بلکہ دم کے دمہ میں بھی فائدہ ہوگا۔

مولی قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے اور جسم کو صحت مند بنائے رکھنے میں مددگار ہے۔

بواسیر میں کچی مولی یا مولی کے پتوں کی سبزی بناکر کھانا فائدے مند ہوتا ہے۔

ہر روز صبح اٹھتے ہی ایک کچی مولی کھانے سے یرقان کی بیماری میں آرام ملتا ہے۔

اگر پیشاب کا بننا بند ہوجائے،

تو مولی کا رس پانی سے پیشاب دوبارہ بننے لگتا ہے۔

آدھا گلاس مولی کا رس پینے سے پیشاب کے ساتھ ہونے والی جلن اور درد مٹ جاتا ہے۔

کھٹی ڈکاریں آتی ہیں تو مولی کے ایک کپ رس میں مسری ملا کر پینے سے فائدہ ملتا ہے۔

اگر آپ مہاسوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں تو مولی کھائیں۔

مولی میں بھر پور مقدار میں وٹامن سی ، زنک ، بی کمپلکس اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔

یہ مہاسوں کو دور کرنے میں مددگار ہے۔

آپ کو کرنا بس یہ ہے کہ ٹکڑا مہاسوں پر لگائے۔

اسے تب تک لگائے رکھے جب تک یہ خشک نہ ہوجائے،

تھوڑی دیر بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

کچھ ہی دنوں میں چہرہ صاف ہوجائے گا۔

Tags: