Type to search

ٹی وی اور فلم

برتھ ڈے اسپیشل: اپنے زمانے کی مشہور اداکارہ کیمی کاٹکر

فلمی ڈسک، 11 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) 90 کے دہائی کی مشہور اداکارہ کیمی کاٹکر آج اپنا 54 واں برتھ ڈے منا رہی ہے، کیمی کاٹکر 80 کے دہائی اور 90 کے دہائی کی بولڈ ہیروئین میں سے ایک تھی، 11 ڈسمبر 1965 کو پیدا ہوئی کیمی کاٹکر نے سال 1985 میں 20 سال کی عمر میں بالی ووڈ میں ایک کو معاون اداکارہ کے طور پر اداکاری شروع کی تھی، وہ فلم تھی پھتر دل، یہ فلم ہٹ رہی، جسکے بدولت انہیں فلموں کے آفر آنے لگے-

اس فلم کے بعد کیمی کاٹکر نے ایڈوینچر آف ٹارزن  میں اداکاری کی، جہاں انہوں نے ہیمنت کے ساتھ اہم رول نبھایا، فلم کی مقبولیت کی بدولت کیمی کاٹکر کو ٹارزن گرل کے طور پر یاد کیا جانے لگا، ویسے ہی فلم بری طرح فلاپ ہوئی تھی مگر کیمی کو اس سے پہچان ملی تھی، فلم میں کیمی نے اتنے بولڈ سین دیئے کہ انکی پہچان ایک بی گریڈ ہیروئین کی بن گئی-

سال 1991 میں آئی فلم “ہم ” میں کیمی کاٹکر نے بگ بی کے ساتھ کام کیا تھا، اس فلم میں جمعہ چمہ گانا فلمایا گیا تھا- یہ گانا اس وقت تو سپر ہٹ ہوا تھا، اسکے بعد کیمی کی جھولی میں کئی ساری ہٹ فلمیں گری، جس میں خون کا قرض، جیسی کرنی ویسی بھرنی، غیر قانونی، اور میرا لہو ، جیسی فلمیں شامل ہے، کیمی کی آخری فلم حملہ، تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی تھی-

اس فلم کے بعد وہ اچانک فلمی دینا سے غائب ہوگئی ، کچھ سال پہلے انکے آسٹریلیا کے میلبورن میں رہنے کی خبریں سامنے آئی اور اب انڈسٹری کے ذرائع کی مانیں تو وہ پونے میں اپنے خاندان کے ستھ رہ رہی ہے-

Tags: