Type to search

اسپورٹس

پاکستان میں 10 سال بعد شروع ہوئی ٹیسٹ سیریز

اسپورٹس ڈسک، 11ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تقریبا 10 سال بعد اپنے گھر میں ٹیسٹ کرکٹ کی شروعات چہارشنبہ کو کی- سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے دن پاکستان نے سری لنکا کو بیک فٹ پر ڈھکیل دیا ہے- خراب روشنی کی وجہ سے دن کا کھیل 68.1 اوور سے آگے نہیں ہوسکا-

روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چہارشنبہ کو پاکستان نے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا کے پانچ وکٹ 202 رنوں پر گرا دیئے ہیں- دھننجے ڈی سلوا 38 اور نروشان ڈیکویلا 11 رن بناکر کھیل رہے ہیں-

سری لنکا نے ٹاس جیت کر اچھی شروعات کی- کرونا رتنے اور اوشاڈا نے پہلے وکٹ کے لیے 96 رنوں کی شراکت داری کی- کرونارتنے نے 110 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 59 رن بنائے، بائیں ہاتھ کے گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے انہیں آوٹ کیا –

Tags:

You Might also Like