Type to search

اسپورٹس

جیلینا اوسٹا پینکو یو ایس اوپن سے دستبردار

جیلینا اوسٹا پینکو

نیو یارک ، 25 اگست (ایجنسی) فرنچ اوپن 2017 کی چیمپیئن جیلینا اوسٹا پینکو پروگرام میں بدلاؤ کی وجہ سے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی ہے- اس طرح سے وہ گرینڈ سلیم چیمپیئن یا اعلی رینکینگ والی ان کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہے- جنہوں نے کورونا وائرس وبا کے باوجود اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے یو ایس اوپن سے نام واپس لیا ہے-

یوایس اوپن گرینڈ سلیم سے سابق فرنچ اوپن چمپئین جیلینا اوسٹا پینکو نے بھی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

ڈبلیو ٹی اے رینکینگ میں ٹاپ 8 میں شامل چھ کھلاڑی پہلے ہی اس ٹورنامنٹ سے ہٹ گئی تھی- ان میں پچھلے سال کی فرنچ اوپن چیمپیئن اور نمبر ایک ایشلے بارٹی اور یو ایس اوپن میں 2019 کی فاتح اور نمبر چھ بیانکا اینڈریسکو بھی شامل ہے-

یو ایس اوپن گرینڈ سلیم سے ٹاپ خاتون کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی نمبر چار بلینڈا بینسک کے بعد اب جیلینا اوسٹا پینکو نے بھی یو ایس اوپن گرینڈ سلیم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
بتادیں کہ جیلینا کی پیدائش 8 جون 1997 کو یوروپ کے لٹویا کے دارلحکومت ریگا میں ہوئی-