Type to search

فیشن

دیپیکا ککڑ شرارہ والے اسٹائل میں شیئر کی فوٹو

دیپیکا ککڑ شرارہ

فیشن ڈسک، 25 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سلمان خان کے متنازعہ شو بگ باس 12 کی فاتح رہی دیپیکا ککڑ فی الحال ٹی وی سے دور ہے۔

اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہے۔ وہ اپنی شادی شدہ زندگی کو خوب انجوائے کررہی ہے۔ دیپیکا نے اپنی نئی تصویروں کو انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے اور ان تصویروں میں دیپیکا ککڑ شرارہ پہنے ہوئے نظر آرہی ہے۔

دیپیکا ککڑ ٹی وی دنیا کی دیسی لڑکی ہے۔ اکثر وہ اپنے روایتی اسٹائل میں فوٹو شیئر کرتی ہے۔ انہوں انسٹاگرام پر پرپل کلر کے شمیمری ویسٹریا شرارہ والی والی فوٹو شیئر کی جس پر گولڈن ایمبراڈری ورک ہے۔ اور ساتھ میں بارڈر والے دوپٹہ ہے۔ انہوں نے بالوں کو کھلے رکھا ہے۔ لمبے لمبے بالیاں، ایک بڑی انگھوٹی پہنی ہے۔

 

 

ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے دیپیکا ککڑ نے کیشن میں لکھا ہے کہ ٹرینڈ سے بھری دنیا میں۔۔۔ میں نے کلاسک کو منتخب کیا ہے۔۔۔ دیپیکا ککڑ کی ان تصویروں پر اب تک کئی لاکھ سے بھی ذیادہ لائکس آچکے ہیں اور انکی نند صبا ابراہیم نے تو انکی تعریفوں کے پول ہی باندھ دیئے ہیں۔ صبا ابراہیم نے دل والا ایموجی بناکر کمنٹ باکس میں لکھا ہے ’خوبصورت’۔۔۔!

لاک ڈاؤن کے دنوں سے ہی دیپیکا ککڑ کو اپنے خاندان کے ساتھ پورا وقت گذارنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور اس دوران اداکارہ نے خود کے لیے اوراپنے فینس کے لیے بھی خوب وقت نکالا ہے۔ وقت وقت پر دیپیکا ککڑ اپنے فینس کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہے اور انکے نئے پوسٹ نے ہر کسی کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے۔

نند صبا کے ساتھ دیپیکا کی بونڈنگ دیکھتے ہی بنتی ہے۔ دیپیکا اپنی نند پر پیار لوٹانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی ہے اور ہر ایک موقع پر دونوں ہی ایک دوسرے کو خوب سپورٹ کرتی ہیں۔

بتادیں کہ دیپیکا ککڑ کی پیدائش 6 اگست 1986ء کو پونے میں ہوئی۔ وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہیں۔ وہ سیریل سسرال سمر کا میں نبھائے اپنے کردار ‘سمر بھاردواج’ سے مشہور ہوئی۔

اداکارہ ٹی وی شو جھلک دکھلا جا کے سیزن 8 میں کنٹسٹینٹ تھی۔ انھوں نے سال 2017ء میں نچ بلیے 8 میں اپنی ساتھی شعیب ابراہیم کے ساتھ حصہ لیا تھا۔ بعد میں انہوں نے شعیب سے شادی کرلی۔ ستمبر 2018ء میں دیپیکا نے کلرس ٹی وی کے ریالٹی شو بگ باس 12 میں حصہ لیا اور 30 دسمبر 2018ء کو فاتح بن گئیں۔

Tags:

You Might also Like