Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا 5.3 اور نوکیا سی3 ہندوستان میں اسٹاک اینڈروئیڈ کے ساتھ لانچ

نوکیا 5.3

ٹیکنالوجی ڈسک،25اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایچ ایم ڈی گلوبل نے منگل کے روز ہندوستان میں اپنے چار نئے ہینڈ سیٹ لانچ کردیئے ہیں- فن لینڈ کی کمپنی نے ملک میں نوکیا برانڈ کے تحت نوکیا 5.3، نوکیا سی3، نوکیا 125 اور نوکیا 150 کو بازار میں پیش کیا ہے- نوکیا 5.3 اور نوکیا سی 3 جہاں اسمارٹ فونس ہیں وہیں نوکیا 150 اور نوکیا 125 فیچر فون زمرے میں آتے ہیں-

 نئے فون کو فن لینڈ کی کمپنی نے ملک میں اپنے آخری نوکیا اسمارٹ فون نوکیا 2.3 کے لانچ کے آٹھ مہینے بعد پیش کیا ہے۔ جبکہ نوکیا سی 3 کو اس مہینے کی شروعات میں چین میں لانچ کیا گیا تھا۔ دونوں فون کی سب سے بڑی خاصیت انکا اسٹاک اینڈروئیڈ سے لیس ہونا ہے۔

 

نوکیا 5.3 کے اسپیسیفیکیشن
ڈوئل سم نوکیا 5.3 اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے۔ اسے اینڈروئیڈ 11 پر اپ گریڈ بھی کیا جائے گا۔ فون میں 6.55 انچ کا ایچ ڈی، اس پر 2.5 ڈی کارننگ گوریلا گلاس 3 کی پروٹیکشن ہے۔ اس میں کوالکوم اسنیپ ڈریگن 665 پروسیسر کے ساتھ 3 جی بی، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

فون میں کیمرا
نوکیا 5.3 چار ریئر کیمروں والا اسمارٹ فون ہے۔ پچھلے حصے میں ایف /1.8 اپرچر والے 13 میگا پکسل کے پرائمری کیمرے کے ساتھ الٹرا وائیڈ اینگل لینس والا 5 میگا پکسل کا سکنڈری سینسر ہے۔ کیمرا سیٹ اپ میں 2 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر ہے۔ اور ساتھ میں 2 میگا پکسل کا مائیکرو شوٹر بھی دیا گیا ہے۔ اسکے ساتھ ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔ نوکیا 5.3 میں ایف/2.0 اپرچر والا 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا بھی ہے۔

نوکیا 5.3 اور نوکیا سی 3 کی قیمت
ہندوستان میں نوکیا 5.3 کے 4 جی بی ریم + 64 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 13999 روپے ہے۔ جبکہ اسکے 6 جی بی ریم + 644 جی بی اسٹوریج کو 15499 روپے میں لانچ کیا گیا ہے۔
وہیں نوکیا سی 3 کے 2 جی بی ریم + 16 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 7499 روپے اور 3 جی بی ریم + 32 جی بی اسٹوریج آپش کی قیمت 8999 روپے ہے۔

فونس کی فروخت
نوکیا 5.3 کو یکم ستمبر سے خریدا جاسکے گا۔ حالانکہ اسکے پری۔آرڈر نوکیا سائٹ کے ذریعہ لائیو ہونگے۔
فون 17 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسکے پری ۔آرڈر 10 ستمبر سے نوکیا سائٹ کے ذریعہ لائیو ہونگے۔

فون میں اسٹوریج اور بیٹری
نوکیا 5.3 میں ان بلٹ اسٹوریج کے دو آپشن ہیں۔ 64 جی بی اور 128 جی بی۔ دونوں ہی ویرنیٹ 512 جی بی تک کے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
کنیکٹیویٹی فیچرس میں 4 جی ایل ٹی ای، وائی فائی 802.11 بی/جی/این/اے سی، بلوٹوتھ 4.2، یو ایس بی ٹائپ سی، ایف ایم ریڈیو وغیرہ شامل ہے۔
فون کے پچھلے حصے میں فنگر پرنٹ سینسر ہے۔ اسکی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے۔ یہ 10 واٹ چارجینگ کو سپورٹ کرتا ہے۔

یاد دلادیں کہ نوکیا 5.3 کو مارچ میں نوکیا 1.3 اور نوکیا 8.3 5جی کے ساتھ گلوبل مارکیٹ میں اعلان کیا گیا تھا۔

Tags:

You Might also Like