Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم وکرم ویدھا کی اداکارہ یوگیتا بہانی

یوگیتا بہانی

فلمی ڈسک، 10 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریتیک روشن اور سیف علی خان اسٹارر فلم وکرم ویدھا اس مہینے باکس آفس پر ریلیز ہونے والی ہے- فلم کو لیکر لوگوں میں کافی جوش دیکھنے کو مل رہا ہے- حال ہی میں فلم کے میکرس نے اسکا ٹریلر ریلیز کیا تھا جسے ناظرین کا مثبت ردعمل ملا-

ساؤتھ انڈسٹری میں بنی اسی نام کی فلم کا ہندی ریمیک ہے- اس فلم کی ہدایت گائتری اور پشکر نے کی ہے-

ٹریلر پریویو میں فلم کی اداکارہ یوگیتا بہانی بھی نظر آئی- اس ایونٹ کے لیے بے حد بولڈ انداز میں ڈریس اپ ہوکر پہنچی یوگیتا اپنے لک کو لیکر کافی زیادہ ٹرول ہوئی-

جالیدار ڈریس پہن کر یوگیتا ہاٹ تو کافی لگ رہی تھی لیکن انکے فیشن سینس پر کافی مذاق اڑایا گیا ہے او انکے اس ڈریس کے پوسٹ پر کافی خراب کمنٹس بھی آرہے ہیں-

بتادیں کہ وکرم ویدھا کے ٹریلر کے لیے یوگیتا بہانی نے ایک بے حد بولڈ اور ہاٹ ڈریس منتخب کیا- یوگیتا نے ایک جالیدار ڈریس پہنا جس سے انکی ٹانگیں دیکھائی دے رہی تھی-

اس جالیدار ڈریس پر انہوں نے گلابی رنگ کا ایک بلیزر پہنا ہوا تھا

بتادیں کہ یوگیتا بہانی اس سے پہلے انیل کپور کے ساتھ فلم اے کے وز اے کے فلم میں نظر آچکی ہے- جو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی-

 

یوگیتا آلٹ بالاجی کے سیریل دل ہی تو ہے میں کرن کندرا کے ساتھ نظر آچکی ہے-

یوگیتا کی پیدائش 7 اگسٹ 1995 کو دہلی میں ہوئی، انہوں نے اپنی ہائی اسکول کی تعلیم سمرمل جین پبلک اسکول سے 2012 میں مکمل کی ہے۔

یوگیتا بہانی نے دہلی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن مکمل کیا- گریجویشن کے بعد انہوں نے ریڈ فوڈی اسٹارٹ اپ کو جوائن کیا-

یوگیتا بہانی نے ایکتا کپور کے رومانٹک شو دل ہی تو ہے سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے پلک شرما کا کردار نبھایا-

اسکے بعد انہوں نے سال 2019 میں کلرس ٹی وی کے شو کوچ میں منجو کا کردار نبھایا-

Tags:

You Might also Like