Type to search

ٹی وی اور فلم

دی کیرالا اسٹوری کے خلاف احتجاج پر یوگیتا بہانی کا درد

یوگیتا بہانی

فلمی ڈسک، 13 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) متنازعہ فلم دی کیرالا اسٹوری ان دنوں زبردست بحث میں ہے، 5 مئی کو ریلیز ہوئی یہ فلم باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے، ناظرین سے فلم کو مثبت و منفی ردعمل مل رہے ہیں۔

وہیں دوسری طرف شروعات سے ہی اس فلم کی مخالفت ہورہی ہے۔ فلم کو لیکر تمام احتجاج اور تنازعہ جاری ہے۔ اس درمیان اس فلم کی اداکارہ یوگیتا بہانی کا درد چھلک آیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ فلم کو لیکر چل رہے تنازعہ سے انکے والد کافی ڈرے ہوئے ہیں۔

 

ایکتا کپور کے آلٹ بالاجی کے لیے کرن کندرا کے ساتھ ایک شو کرچکی اداکارہ یوگیتا کئی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔ حالانکہ یہ فلم ان کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اس درمیان یوگیتا نے خلاصہ کیا کہ دی کیرالا اسٹوری کو لیکر ہورہے تنازعہ کو لیکر انکے والد ڈرے ہوئے ہیں۔

 

 

 

 

ریتیک روشن اور سیف علی خان اسٹارر فلم وکرم ویدھا میں کام کرچکی یوگیتا ایک میڈیا انٹرویو کے دوران کہا کہ، ہم نے بڑی ایمانداری سے اس فلم کو بنایا ہے۔ ہمارے لیے یہ فلم ایک کالج پروجیکٹ کی طرح تھی، جس پر ہم نے پوری لگن کے ساتھ کام کیا اور پھر جمع کردیا۔

 

ہمیں پتہ نہیں تھا کہ یہ ہوگا، ہم سب حیران تھے کہ وہ فلم لوگوں کو اتنا پسند آرہی ہے اور ہم ہر دن حیران ہورہے ہیں۔ ہم سوچ رہے ہیں کہ اچھا یہ بھی ہوسکتا ہے۔

 

فلم کو لیکر چل رہے احتجاج پر یوگیتا بہانی نے بتایا کہ انکے والد تھوڑے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا، اس تنازعہ کی وجہ سے میرے والد ڈرے ہوئے ہیں۔ وہ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ تم آرام سے گھر جارہی ہو نہ؟ وہ تھوڑے ڈرے ہوئے ہیں اور میں انہیں اچھی چیزیں بتاتی ہوں۔ میں انہیں یقین دلاتی ہوں کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔ میں انہیں مزید نہیں ڈرا سکتی۔ انہیں میں اتنا ہی بتاتی ہوں اور وہ مجھ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

 

 

 

 

 

بتادیں کہ یوگیتا بہانی کی پیدائش 7 اگسٹ 1995 کو دہلی میں ہوئی، انہوں نے اپنی ہائی اسکول کی تعلیم سمرمل جین پبلک اسکول سے 2012 میں مکمل کی ہے۔

 

یوگیتا بہانی نے دہلی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن مکمل کیا- گریجویشن کے بعد انہوں نے ریڈ فوڈی اسٹارٹ اپ کو جوائن کیا-

 

یوگیتا بہانی نے ایکتا کپور کے رومانٹک شو دل ہی تو ہے سے ٹی وی ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے پلک شرما کا کردار نبھایا-

 

 

 

 

بات کریں اگر دی کیرالا اسٹوری کی تو اس فلم کو سدپتو سین نے ڈائریکٹ اور وپل امرت لال شاہ نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں ادا شرما (شالینی اننی کرشنن / فاطمہ با)، یوگیتا بہانی (نیمہ)، سونیا بالانی (آصفہ)، سدھی ادنانی (گیتانجلی) دیودارشینی (شالنی کی ماں)، وجے کرشنا ، پرانے پچوری جیسے فنکاروں نے کام کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like