Type to search

ٹی وی اور فلم

فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈپکر شادی کے بندھن میں بندھے

فرحان اختر شیبانی ڈانڈیکر

فلمی ڈسک، 20 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسکرین رائٹر اور مصنف جاوید اختر کے بیٹے فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر ہفتہ کے روز کھنڈالہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گے۔

شادی نہ تو مراٹھی رسم و رواج کے مطابق ہوگی اور نہ ہی ان کا نکاح ہوگا بلکہ یہ جوڑا خود تحریری عہد کے ذریعے رشتہ ازدواج میں بندھ جائے گا۔ دونوں اپنی شادی بہت سادگی سے کرنا چاہتے ہیں۔

فرحان اور شیبانی کی ملاقات سال 2015 میں شو آئی کین دو دیٹ’ کے دوران ہوئی تھی۔ فرحان اس شو کو ہوسٹ کرتے تھے اور شیبانی بھی اسی شو کا حصہ تھی۔

شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی- بتادیں کہ دونوں کی شادی ممبئی کے کھنڈالا میں واقع فارم ہاؤس میں ہوئی- وہیں حال ہی میں شادی کی رسموں کے درمیان دونوں کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

بتادیں کہ فرحان پہلے سے شادی شدہ ہے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی ادھونا بھبانی اختر کے ساتھ 16 سال پرانی اپنی شادی توڑ کر طلاق لے لیا تھا۔

بتادیں کہ شادی کی وائرل ہورہی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیبانی بے حد ہی خوبصورت لال رنگ کے گاؤن میں نظر آرہی ہے-
وہیں کھلے بال اور انکا انداز باقیوں سے بالکل الگ ہے- شیبانی کی تصویر دیکھ کر فینس بھی انکے آوٹ فٹ کی تعریف کررہے ہیں ایک یوزر نے کمنٹ کرکے لکھا واہ، تو وہیں دوسرے نے لکھا بالکل الگ- وہیں فرحان کالے رنگ کے سوٹ میں دیکھائی دے رہے ہیں-
شادی میں کئی مہمان نظر آئے- مہمانوں کی فہرست میں ریا چکرورتی، ریتیک روشن، شاہ رخ خان، جیسے کئی دیگر اسٹار نظر آئے- انکے علاوہ شیبانی کے گھر میں انکی بہن انوشا ڈانڈیکر نظر آئی-
بے حد اسٹائلش اور خوبصورت ہے شیبانی، انکے بارے میں بتائے تو انہوں نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ٹی وی اینکر امریکن چینل سے کی تھی-

پیشہ سے اداکارہ، سنگر اور ٹی وی پرسنالٹی شیبانی ڈانڈیکر کی پیدائش 27 اگسٹ 1980 کو ایک مراٹھی خاندان میں پونے میں پیدا ہوئی۔

انہوں نے امریکی ٹیلی ویژن میں بطور اینکر اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ شیبانی ڈانڈیکر نے گلوکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کئی ٹی وی شوز ہوسٹ کیے ہیں۔

اسکے علاوہ شیبانی آئی پی ایل کے لیے سیزن کو بھی ہوسٹ کرچکی ہے- وہ خطروں کے کھلاڑی اور کئی شوز میں حصہ بھی لے چکی ہے- اسکے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہے-

شیبانی اپنی دو بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ انکی بہن انوشا ہندی سینما کی اداکارہ اور گلوکارہ ہے۔ شیبانی کو بھی میوزک کا شوق ہے۔ انکا ایک میوزک بینڈ بھی ہے۔ جسکا نام ڈی۔میجر ہے۔

Tags:

You Might also Like