Type to search

ٹی وی اور فلم

شیبانی ڈانڈیکر سالگرہ اسپیشل :ماڈل، اداکارہ اور گلوکارہ

شیبانی ڈانڈیکر

فلمی ڈسک، 27 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گلوکارہ ماڈل شیبانی ڈانڈیکر آج اپنی 40 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

پیشہ سے اداکارہ، سنگر اور ٹی وی پرسنالٹی شیبانی دانڈیکر کا 27 اگسٹ کو وہ اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ شیبانی ڈانڈیکر کی پیدائش 27 اگسٹ 1980 کو ایک مراٹھی خاندان میں پونے میں پیدا ہوئی۔ انہوں نے امریکی ٹیلی ویژن میں بطور اینکر اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ شیبانی ڈانڈیکر نے گلوکارہ کے طور پر اپنی پہچان بنائی ہے۔ انہوں نے کئی ٹی وی شوز ہوسٹ کیے ہیں۔

وہ سال 2019 میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کو۔ہوسٹ میں شامل تھی۔ سال 2001 میں وہ نیویارک شہر چلی گئیں اور امریکی ٹیلی ویژن میں کام کرنے لگیں، انہوں نے تین قومی سنڈیکیٹڈ ٹیلی ویژن شو نمستے امریکہ ، وی دیسی اور ایشین ویرائٹی شو کی میزبانی کی۔

شیبانی اپنی دو بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ انکی بہن انوشا ہندی سینما کی اداکارہ اور گلوکارہ ہے۔ شیبانی کو بھی میوزک کا شوق ہے۔ انکا ایک میوزک بینڈ بھی ہے۔ جسکا نام ڈی۔میجر ہے۔

شیبانی ڈانڈیکر کا پورا بچپن آسٹریلیا میں گذرا۔ شیبانی نے، رائے ٹائم پاس، نور، سلطان، نام شبانہ، شاندار، جیسے کئی فلموں میں نظر آچکی ہے۔ اسکے علاوہ وہ سال 2012 میں جھلک دیکھلا جا 5 میں بطور کنٹیسٹنٹ نظر آئی۔ سال 2017 میں بطور کنٹیسٹنٹ خطروں کے کھلاڑی میں دیکھی۔

ان دنوں شیبانی ڈانڈیکر دو بیٹیوں کے والد اور بالی ووڈ ایکٹر فرحان اختر کو ڈیٹ کررہی ہے۔  دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے رہتے ہیں اور جلد شادی کرسکتے ہیں۔ دونوں ساتھ میں پارٹی، ایونٹ اور ہالی ڈے پر جاتے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے شادی کو لیکر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

لیکن گذشتہ دنوں خبریں تھی کہ فرحان اور شیبانی اپنے رشتے میں ایک قدم آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور دونوں جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ شیبانی نے سال 2018 میں فرحان کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اس رشتے کا اعلاان کیا تھا۔

فرحان اور ادھونا بھبانی اختر کی پہلی ملاقات فلم ‘دل چاہتا ہے’ کے سیٹ پر ہوئی تھی، جسکی ہدایت فرحان اور ادھونا ہیئر اسٹالسٹ تھے۔ بطور ہیئر اسٹائلسٹ اس فلم کے ذریعہ سے ہی ادھونا نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ شادی کے بعد یہ جوڑا دو بیٹیوں کے والدین بن گئے۔

بتادیں کہ فرحان پہلے سے شادی شدہ ہے اور انہوں نے اپنی پہلی بیوی ادھونا بھبانی اختر کے ساتھ 16 سال پرانی اپنی شادی توڑ کر طلاق لے لیا تھا۔

شیبانی ڈانڈیکر نے فلموں کے علاوہ فلم ٹائم پاس کے ایک ہٹ آئٹم نمبر ’ہائی پولی ساجوک توپاتلی‘ کیا۔ انکے اس ڈانس نمبر کو فینس نے کافی پسند کیا۔ جسکے بعد انہوں نے مراٹھی ناظرین کے دلوں میں خاص جگہ بنا لی۔ اسکے فوری بعد انہوں نے ایک مراٹھی فلم میں آئٹم نمبر سے ناظرین کا دل جیتا۔

شیبانی ڈانڈیکر جب ہندوستان آئی تو وہ اے ایکس این کے مین 2.0 دی اسٹیج اور ٹاپ ماڈل انڈیا شو کو ہوسٹ کیا۔ اسکے بعد شیبانی ڈانڈیکر نے ریالٹی شو جیسے خطروں کے کھلاڑی اور جھلک دیکھلا جا میں حصہ لیا۔ شیبانی کو اصل پہچان تب ملی جب انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کو ہوسٹ کیا۔

فرحان اور شیبانی کی ملاقات سال 2015 میں شو آئی کین دو دیٹ’ کے دوران ہوئی تھی۔ فرحان اس شو کو ہوسٹ کرتے تھے اور شیبانی بھی اسی شو کا حصہ تھی۔

Tags:

You Might also Like