Type to search

ٹی وی اور فلم

فرحان اختر کی دلہن شیبانی ڈانڈیکر نے کلائی پر بنوایا ٹیٹو

شیبانی ڈانڈیکر

فلمی ڈسک 1 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر فرحان اختر نے گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر سے 21 فروری 2022 کو شادی کی تھی، شادی کو بہت ہی سادگی بھرے انداز میں انجام دیا گیا-

فلم انڈسٹری سے فرحان کے قریبی دوست ہی شادی اور اسکے بعد کے فنکشن میں نظر آئے تھے-

پیشہ سے اداکارہ، سنگر اور ٹی وی پرسنالٹی شیبانی ڈانڈیکر نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصویریں شیئر کی ہے ان تصویروں میں وہ بے حد گلیمرس انداز میں نظر آرہی ہے- شیبانی نے اپنی کلائی پر ٹیٹو بنوایا ہے۔

دلچسپ یہ ہے کہ فرحان اختر نے انکی اس فوٹو پر بہت ہی مزیدار کمنٹ کیا ہے-

 

شیبانی ڈانڈیکر کی پوسٹ پر فرحان اختر نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، مجھے لگتا ہے کہ شادی کے بعد یووی اور بھی خوبصورت ہوگئی ہے- فرحان کے اس کمنٹ پر خوب ردعمل آرہے ہیں-

دلچسپ یہ ہے کہ شیبانی نے اپنی کلائی پر شادی کی تاریخ گدوائی ہے- انہوں نے یہ تاریخ رومن نمبر میں گدوائی ہے، یہی نہیں، انہوں نے فرحان کی سالگرہ پر اپنی گردن پر انکے نام کا ٹیٹو بنوایا تھا-

 

 

شیبانی نے اپنے کیریئر کی شروعات بطور ٹی وی اینکر امریکن چینل پر کیا تھا، اسکے علاوہ شیبانی آئی پی ایل کے ایک سیزن کو بھی ہوسٹ کرچکی ہے-

 

شیبانی اپنی دو بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ انکی بہن انوشا ہندی سینما کی اداکارہ اور گلوکارہ ہے۔ شیبانی کو بھی میوزک کا شوق ہے۔ انکا ایک میوزک بینڈ بھی ہے۔ جسکا نام ڈی۔میجر ہے۔

شیبانی خطروں کے کھلاڑی اور کئی شو کا حصہ رہی، اسکے علاوہ ماڈلنگ بھی کرتی ہے،  شیبانی کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ فالو کرتے ہیں۔

فرحان اور شیبانی کی ملاقات سال 2015 میں شو آئی کین دو دیٹ’ کے دوران ہوئی تھی۔ فرحان اس شو کو ہوسٹ کرتے تھے اور شیبانی بھی اسی شو کا حصہ تھی۔

Tags:

You Might also Like