Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشا دیول کی فلم ایک دعا کا ٹریلر ریلیز

فلم ایک دعا

فلمی ڈسک، 20 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کوئی میرے دل سے پوچھے ، سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ ایشا دیول فلم ایک دعا سے دوبارہ اداکاری میں واپسی کررہی ہیں۔ ایشا کی فلم ایک دعا کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

ایشا دیول فلم ایک دعا سے اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو کرنے جارہی ہے- حال ہی میں اپنے شوہر بھرت کے ساتھ مل کر اپنے پروڈکشن ہاؤس کو لانچ کیا تھا- جسکا نام بھرت ایشا پروڈکشنس ہے-

اس پروڈکشن ہاؤس کے بینر طے ایشا اپنی پہلی فلم ایک دعا بنا رہی ہے-

فلم کو رام کمل مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، ایشا کی اس فلم میں باربی شرما، شریانش نک ناگ اور راجویر انکور سنگھ ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ماں کے بارے میں ہے جو اپنی بیٹی کے حق کے لیے لڑ رہی ہے-

 

تقریبا 9 سال بعد ایشا کے  فینس انکو بڑے پردے پر دیکھیں گے-

دھوم فلم کی اداکارہ ایشا دیول کرائم ڈرامہ سیریز رودرا- دی ایج آف ڈارکنس ، کے ساتھ ڈیجیٹل اسپیس میں زور دار انٹری کرنے جارہی ہے-

ایک دعا فلم میں ایشا ایک ایسی فیمیلی کی کہانی دیکھائی ہے جو کافی محنت سے کام کرنے کے بعد بھی اپنی روزمرہ کی ضرورتیں پوری نہیں کرپاتی- اس فلم میں ایشا ایک غریب مسلم خاتون کے کردار میں ہے اور انکی بیٹی بھی ہے-

اس میں انکے شوہر کہتے ہیں- میں پوری سال اتنی محنت کرتا ہوں پھر بھی عید پر ادھاری مانگنی پڑتی ہے-

دھرمیندر اور ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول نے اسے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ ٹریلر دیکھیں اور اپنا پیار ہمیں بھیجے-

اس فلم کو ایشا دیول پروڈیوس بھی کررہی ہے- یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم ووٹ سلیکٹ پر 26 جولائی کو ریلیز ہوگی-

فلم ایکٹر ابھیشیک بچن کے علاوہ کئی اسٹارس نے اس فلم کا ٹریلر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے اور فلم کے کامیاب ہونے کی خواہش کی ہے-

بتادیں کہ ایشا اپنی واپسی سے کافی خوش ہے- وہ اجے دیوگن کے ساتھ ویب سیریز رودرا میں بھی دیکھائی دیں گی- ایشا اس سے پہلے بھی کئی فلموں میں اجے کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

اداکارہ ایشا دیول آخری بار سال 2011 میں آئی فلم ٹیل می او خدا، میں نظر آئئی تھی-

ایشا نے بالی ووڈ کے تقریبا بڑے اسٹار کے ساتھ کام کیا جن میں سلمان خان، اجے دیوگن اور ریتیک روشن ، ابھیشک بچن جیسے اسٹار شامل ہے-

ایشا نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں نا تم جانو نہ ہم، کیا دل نے کہا، یووا، دھوم، دس، نو انٹری، ہائی جیک، جیسی فلمیں شامل ہے-

Tags:

You Might also Like