Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشا دیول کا اجے دیوگن کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو

ایشا دیول ڈیجیٹل ڈیبیو

فلمی ڈسک، 9 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2002 میں فلم کوئی میرے دل سے پوچھے ، سے کیریئر کی شروعات کرنے والی ایشا دیول لمبے عرصے سے ایکٹینگ سے دور ہے، اب وہ دوبارہ ایکٹینگ میں ہاتھ آزمانے جارہی ہے-

دھوم فلم کی اداکارہ ایشا دیول کرائم ڈرامہ سیریز رودرا- دی ایج آف ڈارکنس ، کے ساتھ ڈیجیٹل اسپیس میں زور دار انٹری کرنے جارہی ہے-

دھرمیندر اور ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول دس سال بعد اسکرین پر واپسی کی تیاری کر رہی ہیں۔

اداکارہ ایشا دیول آخری بار سال 2011 میں آئی فلم ٹیل می او خدا، میں نظر آئئی تھی-

ویب سیریز جلد ہی ڈیزنی + ہاٹ اسٹار پر لانچ ہوگی- اس سیریز میں وہ بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن کے ساتھ نظر آئیں گی-

رودرا – دی ایج آف ڈارکنس ایک کرائم سیریز ہے جو ناظرین کے درمیان زبردست دلچسپی پیدا کرئے گی-

 

اس طرح دھرمیندر اور ہیما مالینی کی بیٹی ایکٹینگ کی دنیا میں پھر سے دھوم مچانے جارہی ہے-

اداکارہ ایشا دیول نے کہا، ڈزنی + ہاٹ اسٹار وی آئی پی پر رودر کے لیے اپپلوز اور بی بی سی اسٹوڈیو کے ساتھ تعاون کرکے میں واقعتا خوش ہوں-

ایک فنکار کے طور پر میں ان منصوبوں پر کام کرنے میں یقین کرتی ہوں جو مجھے کچھ نیا تلاشن کرنے اور مجھے ایک سامعین کے طور پر جوڑے-

یہ سیریز ایک گرے اوورٹون کے ساتھ پولیس ڈرامہ ہے، جسے پہلے ہندوستانی تناظر میں نہیں دیکھا گیا ہے-

میں اسکے ساتھ اپنے ڈیجیٹل ڈیبیو کے لیے تیار ہوں اور میں لمبے وقت کے بعد اجے دیوگن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں، جو کئی فلموں میں میرے شاندار کو-ایکٹر رہے ہیں-

ہاٹ اسٹار اسپیشل سیریز جلد ہی پروڈکشن میں آنے والی ہے اور اسے ممبئی کے مشہور مقامات پر شوٹ کیا جائے گا- بی بی سی اسٹوڈیو انڈیا کے تعاون سے اپلوز انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ تیار کردہ ، سیریز ہندوستانی ناظرین کے لیے عالمی سطح پر کامیاب برطانوی سیریز لوتھر کا ورژن ہے-

بتادیں کہ ایشا دیول اس سے پہلے بھی اجے دیوگن کے ساتھ فلم انسان ، کال اور کیش جیسی فلموں میں کام کرچکی ہے-

رودرا – دی ایج آف ڈارکنس ‘ برٹش ویب یریز لوتھر کا ریمیک ہے- اسکی کہانی کو ہندوستان کے حساب سے بدلا گیا ہے-

کہانی ایک پولیس افسر کے ارد گرد گھومتی ہے- یہ کردار گریڈ شیڈ میں ہے- لوتھر سیریز برطانیہ میں بہت مقبول رہا ہے-

ایشا دیول کے ایکیٹنگ کیریئر کی بات کریں تو وہ پردے پر بطور اداکارہ اتنی ہٹ نہیں ہوچکی جتنا انکے والدین نے نام کمایا- ایشا کی کئی فلمیں ہٹ بھی رہی-

ایشا نے بالی ووڈ کے تقریبا بڑے اسٹار کے ساتھ کام کیا جن میں سلمان خان، اجے دیوگن اور ریتیک روشن ، ابھیشک بچن جیسے اسٹار شامل ہے-

ایشا نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں نا تم جانو نہ ہم، کیا دل نے کہا، یووا، دھوم، دس، نو انٹری، ہائی جیک، جیسی فلمیں شامل ہے-

Tags:

You Might also Like