Type to search

ٹیکنالوجی

موبووی کی ٹک واچ جی ٹی ایچ واچ 10 دنوں کی بیٹری لائف کے ساتھ لانچ

ٹک واچ جی ٹی ایچ

ٹیکنالوجی ڈسک، 20 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹک واچ جی ٹی ایچ اسمارٹ واچ کو موبووی کی طرف سے ہندوستان میں کفایتی قیمت میں لانچ کردیا گیا ہے- ایمیزون کے ذریعہ اسے 4799 روپے میں خریدا جاسکتا ہے۔

واچ میں کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ ورژن 5.1 دیا گیا ہے۔ جسکی رینج 10 میٹر ہے۔ اسکے علاوہ واچ میں 260ایم اے ایچ کی بیٹری ملے گی۔

اسکے علاوہ اس میں 24 گھنٹے ہارٹ ریٹ اور ایس پی او 2 مانیٹرینگ موجود ہے-

ساتھ ہی اس واچ میں 24 گھنٹے اسکن ٹمپریچر مانیٹرینگ فیچر بھی دیا گیا ہے-

یہ اسمارٹ واچ 1.55 انچ ٹچ اسکرین ٹی ایف ٹی ڈسپلے سے لیس ہے اور آر ٹی او ایس سافٹ ویئر پر کام کرتی ہے نہ کہ گوگل کے ویئر او ایس پر جس پر ٹک واچ ماڈلس کام کرتے ہیں-

یہ واچ سنگل کلر آپشن میں دستیاب ہے اور اس میں نیویگیشن کے لیے دائیں طرف سنگل بٹن بھی دیا گیا ہے-
ٹک واچ جی ٹی ایچ اسمارٹ واچ میں 10 دن تک کی بیٹری لائف ملے گی-

   ٹک واچ جی ٹی ایچ کی قیمت اور دیگر فیچرس
یہ واچ سنگل بلیک ریوین کلر آپشن میں ملے گی-
واچ میں 1.55 انچ ٹچ اسکرین ٹی ایف ٹی 320-360 پکسل ڈسپلے
واچ میں بلوٹوتھ وی5.1 دیا گیا ہے-
زبردست بیٹری لائف کے لیے 260ایم اے ایچ کی بیٹری
بیٹری لائف 10 دنوں کی
واچ دو گھنٹے میں فل چارج ہوسکتی ہے-
واچ میں 5 اے ٹی ایم واٹر ریسٹنٹ
ٹک واچ بجٹ اسمارٹ واچ ہے-
یہ واچ آر ٹی او ایس پر کام کرتی ہے-

ٹک واچ آفیشل ویب سائٹ پر 8599 روپئے میں لسٹ کی گئی ہے- حالانکہ ایمیزون کے ذریعہ سے ابھی 4799 روپے میں خریدا جاسکتا ہے-

واچ میں 24 گھنٹے ہارٹ ریٹ ، ایس پی او 2 (بلڈ آکسیجن) اور اسکین کی درجہ حرارت کو مانیٹر کرتی ہے-
ویئریبل اسٹرس کو بھی ٹریک کرتی ہے-

اسمارٹ وِاچ کے طور پر اس واچ کے ذریعہ فون کے میسج ، الارم ، سوشل اپ ڈیٹ اور نوٹیفیکیشن حاصل کیے جاسکتے ہیں-

یوزرس واچ استعمال میوزک کو کنٹرول کرنے ، ورک آوٹ ریمائنڈر حاصل کرنے اور اپنے اسمارٹ فون کا پتہ لگانے کے لیے بھی کرسکتے ہیں-

ٹک واچ جی ٹی ایچ میں 14 اسپورٹس موڈز موجود-
آوٹ ڈور رن، انڈور رن، آوٹ ڈور سائیکلنگ، روپ اسکیپنگ، واکینگ، رائیڈنگ، فری اسٹائل ، جمناسٹک ، ساکر ، باسکٹ بال ، یوگا اور ماؤنٹین کلائبنگ وغیر شامل ہے-

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *