Type to search

آٹو موبائل

وکیناوا پرائس پرو الیکٹرک سکوٹر لانچ، فل چارج پر چلے گی 110 کلومیٹر

آٹو ڈسک،8ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) اوکیناوا نے ایک الیکٹرک اسکوٹر پرائس پرو لانچ کیا ہے۔ اسکی ایکس شوروم قیمت 71990 روپے ہے۔ یہ نیا الیکٹرک اسکوٹر پرائس رینج کا تیسرا اسکوٹر ہے۔ اوکیناوا پرائس پرو میں 3 رائیڈنگ موڈ (اکنامی، اسپورٹ اور ٹربو) دیئے گئے ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس الیکٹرک اسکوٹر کا موٹر واٹر پروف ہے۔
اوکیناوا پرائس پرو میں 2 کے ڈبلیو ایچ، کی لیتھیم ۔ آئن بیٹری اور 1 کے ڈبلیو، کا بی ایل ڈی سی، الیکٹرک موٹر دیا گیا ہے۔ اسکی بیٹری اسکوٹر سے نکالی جاسکتی ہے۔ اکنامی موڈ میں اسکی ٹاپ اسپیڈ 35-30 کلومیٹر فی گھنٹہ ، اسپورٹ موڈ میں 60-50 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ٹربو میں 65-70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
اوکیناوا پرائس پرو کایہ نیا اسکوٹر ایک بار فل چارج پر اسپورٹ موڈ میں 88 کلومیٹر اور اکنامی موڈ میں 110 کلومایٹر تک چلے گی۔

Tags: