Type to search

صحت

بالوں کا گرنا: مردو کا گنجاپن دور کرنے کے لیے سائنسدانوں نے بنایا خاص آلہ

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ہم سبھی کو اپنے بالوں سے پیار ہوتا ہے کیونکہ کسی کہ بھی خوبصورتی میں بالوں کا اہم رول ہوتا ہے۔ فی دن اگر آپ 50 سے 100 بال ٹوٹتے ہیں، تو عام بات ہے۔ حالانکہ بہت زیادہ بال ٹوٹنے لگے اور نئے بال نہ آئے تو ، یہ پریشانی کی بات ہو سکتی ہے۔ لیکن بال جھڑنے سے پریشان لوگوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے، محقیقین نے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جو مردوں کے گنجاپن کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس آلہ کو بیس بال ٹوپی کے نیچے پہنا جاسکتا ہے۔

یہ آلہ پہننے والے شخص سے توانائی حاصل کرتا ہے اور بال کے گلوں کو متحرک کرنے کے لیے الیکٹرک پلس بھیجتا ہے ۔ اسے بال پھر سے اگنے لگتے ہیں۔ چونکہ یہ آلہ پہننے والے شخض کی سرگرمی سے توانائی حاصل کرتا ہے۔ اس لیے اسے بھاری بیٹری پیک یا پیچیدہ الیکٹرانکس کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ حقیقی میں اسے بیس بال ٹوپی کے نیچے احتیاط سے پہناجاسکتا ہے۔ امریکہ کے وسکونسن میڈیسن یونیورسٹی کے پروفیسر جوڈونگ وانگ نےکہا، میرا ماننا ہے کہ یہ بال کو پھر سے اگانے کے لیے بہت ہی مددگار ہوگا۔
اس ریسرچ کو اے سی ایس نانو میں شائع کیا گیا ہے۔

Tags: