Type to search

جرائم و حادثات

امیرپٹ میٹرو اسٹیشن میں چھت کا ٹکڑا گرنے سے خاتون کی درد ناک موت، دو مہینے پہلے ہوئی شادی

حیدرآباد،22ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) امیر پیٹ میٹرو اسٹیشن میں چھت کا ٹکڑا گرجانے کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ فوت ہوئی خاتون کی پہچان کوکٹ پلی کی رہائشی 26 سالہ مونیکا کے طور پر کی گئی ہے۔ مونیکا کی دو مہینے پہلے شادی ہوئی تھی۔مونیکا کے شوہر ٹی سی ایس  کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر ہے۔

ملی معلومات کے مطابق اتوار کی شام 5 بجے قریب  بارش ہونے کی وجہ سے مونیکا امیرپیٹ اسٹیشن کے چھت کے نیچے چلی گئی۔ اسی دوران چھت کا ٹکڑا ٹوٹ کر موینکا کے سر پر گر گیا۔ اس واقع میں اسکے سر پر شدید چوٹ لگی۔
اس وجہ سے اسکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ایس آر نگر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل بھیج دیا ہے، معاملہ درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like