Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ایجنٹ سے ڈینو موریا کریں گے ٹالی ووڈ میں انٹری

ڈینو موریا

حیدرآباد، 18 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2002 میں بلاک بسٹر ہارر فلم راز میں بپاشا باسو کے ساتھ اداکاری کرچکے اداکار ڈینو موریا کا خیال ہے کہ وہ اپنے کیریئر کے سب سے دلچسپ مرحلے میں ہیں۔ وہ اس بارے میں پرجوش ہیں کہ آگے کیا ہے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ فلمساز اب اسے ایک مختلف روشنی میں دیکھ رہے ہیں۔

 

 

ہاٹ اسٹار پر نشر ہوئی پیریڈ ویب سیریز ‘دی ایمپائر’ میں اپنے ولن اداکاری کے بعد، وہ سریندر ریڈی کی جاسوسی تھرلر فلم ‘ایجنٹ‘ کے ساتھ اپنا تیلگو ڈیبیو کرنے کے لیے بالکل تیار ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dino Morea (@thedinomorea)

 

بالی ووڈ فلم راز میں اپنی زبردست ادکاری کے جوہر دیکھا چکے اداکار ڈینوموریا نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایکشن سیکوئنس کرنے میں لطف اندوز ہوتے ہیں، ڈینو آگے کہتے ہیں، “میرے کیرئیر کے ابتدائی مرحلے میں، فلم سازوں نے مجھے صرف اس سوئٹ بوائے کے طور پر سمجھا-

 

مجھے ایک رومانوی ہیرو کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن کبھی بھی آل آؤٹ ایکشن فلم کرنے کا موقع نہیں ملا-

 

سریندر ریڈی کی ہدایت میں بننے والی فلم ایجنٹ میں ڈینو موریا کے علاوہ اداکار مموتی، اکھل اکینینی اور ساکشی ویدیا اہم کردار میں ہے- فلم کی کہانی کو وکانتھم وامسی نے تحریر کیا ہے-

 

 

ٹی وی سیریز کیپٹن ووم سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے ڈینیو کہتے ہیں کہ میرے پاس ایکشن کی مہارت ہے کیونکہ میں فٹ اور لچکدار ہوں، لیکن کبھی کسی نے میری شخصیت کے اس حصے کو نہیں دیکھا-

 

 

تیلگو فلم ایجنٹ میں، مجھے کچھ کرنے کا موقع ملے گا اور میں اس کے لیے پرجوش ہوں-
بتادیں کہ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پیار میں کبھی کبھی، راز، گناہ، باز، سشش، عشق ہے تم سے، پلان، جیسی فلمیں شامل ہے-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *