Type to search

ٹی وی اور فلم

ڈینو موریا سالگرہ اسپیشل: ماڈلنگ اور ایکٹینگ میں خوب نام کمایا

ڈینو موریا

راز فلم کے اداکار ڈینو موریا 9 دسمبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ڈینو موریا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کو لیکر بحث میں آئے تھے۔


فلمی ڈسک، 9 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راز ، گنا، جیسی فلموں کے ایکٹر اور سپر ماڈل ڈینو موریا آج یعنی 9 ڈسمبر کو اپنی سالگرہ منارہے ہیں۔ ڈینو موریا کی پیدائش آج ہی کے دن سال 1975 میں بنگلور میں ہوئی تھی۔

ایکٹر ، ماڈل اور پروڈیوسر ڈینو موریا نے سال 1999 میں آئی فلم پیار میں کبھی کبھی سے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ اس فلم میں انکے ساتھ رنکی کھنہ اور سنجے سوری تھے۔ یہ ایک میوزیکل رمانس فلم تھی جسے راج کوشل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلموں میں آنے سے پہلے ڈینو موریا سائنس فکشن سیریل کیپٹن ویوم میں کام کرچکے ہیں۔

 ڈینو موریا کے والد اٹالین ہے اور والدہ کیرالا سے ہے۔ انکے والدین کا نام رونی موریا، ایڈنا موریا ہے۔ انکا ایک بڑا بھائی نیکولو موریا اور ایک چھوٹا بھائی سانتینوں موریا ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر بنگلور ملٹی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اور سینٹ جوزف کالج، بنگلور اور کلینرنس ہائی اسکول سے پڑھائی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dino Morea (@thedinomorea)

 

ڈینو موریا نے پیسوں اور شوق کے لیے ماڈلنگ کرنی شروع کی تھی۔ وہ جب ایک فیشن کمپنی کے لیے ماڈلنگ کیا کرتے تھے تب انہیں نوٹس کیا گیا۔
ڈینو موریا نے فلموں اور اشتہاروں سے اچھی کمائی کی۔ وہ ریستوراں چلاتے ہیں اور کئی کمپنیوں میں انہوں نے سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔

اسکے بعد انہوں نے تامل فلم میں کام کیا، پھر سال 2002 میں بلاک بسٹر ہارر فلم راز میں بپاشا باسو کے ساتھ کام کیا۔ اور بپاشا باسو کے ساتھ تھریلر فلم گناہ میں کام کیا۔

موریا نے سال 2003 میں باز: اے برڈ ان ڈینجر میں نفسیاتی تھرل فلم میں کام کیا، اس فلم کو ٹینو ورما نے ڈائریکٹ کیا تھا، اس فلم میں سنیل شیٹی، کرشمہ کپور اور جیکی شراف تھے۔

سال 2003 میں آئی فلم سشش میں ڈینو موریا کے ساتھ کرن ناتھ، تنیشا لیڈ رول میں تھے۔ اسے سنیل مہتا اور پریم کشن نے پرڈیوس کیا تھا۔ اور یہ تنیشا مکھرجی کی ڈیبیو فلم تھی۔

سال 2004 میں آئی فلم ہارر فلم رکت، میں ڈینو موریا کے ساتھ سنجے دت، سنیل شیٹی، امرتا اروڑا، نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو لیڈ رول میں تھے۔

سال 2009 میں آئی ایکشن تھریلر فلم ایسڈ فیکٹری میں بھی انہوں نے کام کیا۔ انہوں نے سال 2010 میں ریالٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں نظر آئے۔

انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں پیار میں کبھی کبھی، راز، گناہ، باز، سشش، عشق ہے تم سے، پلان، انصاف، رکت، چہرا، اکثر، ہالی ڈے، فائٹ کلب، ٹام ڈک اینڈ ہیری، جولی، آپ کی خاطر، لائف میں کبھی کبھی، دس کہانیاں،بہرم، انامیکا، ہیروز، قرض، گمنام، ایسڈ فیکٹری، میں اور مسز کھنہ، پیار امپاسیبل، ہپی نیو ایئر، اور ویب سیریز مینٹل ہوڈ اور ہوسٹیج میں کام کیا۔

ڈینو موریا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ڈینو نے سال 1996 سے سال 2002 تک بپاشا باسو کو ڈیٹ کیا۔ دونوں کی ملاقات ایک ماڈلنگ اسائنمنٹ کے دوران ہوئی تھی۔

اس کے بعد دونوں نے ڈیٹ کرنا شروع کر دیا تھا۔ ڈینو موریا نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں نے انہیں پہلی بار ممبئی میں ڈیٹ کیا تھا۔

بپاشا اور ڈینو موریا کے ایک فوٹو شوٹ کی وجہ سے بھی کافی تنازعہ ہوا تھا۔

دونوں نے سوئس انڈرویئر برانڈ کیلیڈا کے لیے فوٹوشوٹ کروایا تھا۔ یہ فوٹوشوٹ بہت بولڈ تھا۔ پانچ سال تک افیئر کے بعد دونوں الگ ہوگئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dino Morea (@thedinomorea)

 

فلمیں لگاتار فلاپ ہونے کے بعد ڈینو نے ایکٹینگ سے بریک لے لیا۔

ڈینیو نے حال ہی میں ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی فلم تانڈو اور ہاٹ اسٹار پر نشر ہوئی ویب سیریز دی ایمپائر میں محمد شیبانی خان کا کردار نبھایا تھا۔

ڈینو نے سال 2021 میں آئی فلم ہیلمٹ بائیکر (کنڈوم بیچنے والا) میں بطور پروڈیوسر کام کیا۔