Type to search

جرائم و حادثات

مہاراشٹر: دھولے میں کیمیکل فیکٹری میں لگی آگئ 13لوگوں کی موت

مہاراشٹرا،31اگسٹ(پی ٹی آئی) مہاراشٹرا کے دھولے ضلع میں ایک کیمیکل فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 13 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 58 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ کچھ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ راحت اور بچاؤ کامجاری ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ واقع کے وقت کیمیکل فیکٹری میں کم سے کم 100 لوگ کام کررہے تھے۔ مہاراشٹرا کے سی ایم دیویندر فڈنوس نے ہلاک ہونے والوں کے افرادخاندان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو مقامی ہاسپٹل میں شریک کرایا جارہا ہے۔ دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ کافی دور تک اسکی آواز سنائی دی گئی۔

Tags:

You Might also Like