Type to search

اسپورٹس

کرکٹر دیپک چہار کی بہن مالتی چہار سوشل میڈیا پر رہتی ہے ایکٹیو

مالتی چہار

اسپورٹس ڈسک، 24 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تیز گیندباز دیپک چہار کی بہن مالتی چہار سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ اور اپنے بھائی کو خوب سپورٹ کرتی ہے۔

آئی پی ایل 2021 کے 15ویں میچ میں تین بار کی چیمپئین چنئی سپر کنگس نے دو بار کی فاتح کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 18 رن سے شکست دی، اس میچ میں سی ایس کے، کے تیز گیندباز دیپک چہار نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے کے کے آر، کی بلے بازوں کی کمر توڑ دی-

دیپک چہار کی بہن مالتی چہار بھی سی ایس کے کی بہت بڑی فین ہے اور انہیں اکثر سی ایس کے ، کے میچوں کے دوران انہیں دیکھا جاتا ہے- کے کے آر، کے میچ سے پہلے بھی مالتی نے پیلے کپڑوں میں ایک فوٹو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں وہ سی ایس کے کا سپورٹ کررہی ہے-

دیپک چہار کی بہن مالتی پیشہ سے سپرماڈل ہے- مالتی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور اکثر کئی ہاٹ فوٹو بھی پوسٹ کرتی ہے، اتنا ہی نہیں مالتی کئی بار اپنے بھائی کے ساتھ بھی سوشل میڈیا پر اچھی فوٹوز شیئر کرتی ہے-

بتادیں کہ میچ کے دوران مالتی کافی ایکٹیو رہتی ہے- کے کے آر کے خلاف میچ کے دوران جب دیپک وکٹ لے رہے تھے تو مالتی نے ٹیوٹ کے ذریعہ بھائی کے کارناموں کو ظاہر کررہی تھی- اسکے علاوہ مالتی کا ایک ٹیوٹ کافی وائرل ہوا جس میں انہوں نے کے کے آر کو ٹرول کیا-

 

مالتی نے کے کے آر، کو ٹرول کرتے ہوئے لکھا، بھائی لے رہا ہے کے کے آر، کی وکٹس-

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق مالتی چہار کی پیدائش 15 نومبر 1990 کو آگرہ میں ہوئی، انہوں نے اسکولی تعلیم آگرہ کے کیندریہ ودیالیہ سے کی- اور لکھنؤ کے انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے کالج کیا- وہ گریجویٹ ہے- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے-

انہوں نے سال 2017 میں آئی فلم مینیکیور سے ڈیبیو کیا- جسے ارمان فیاض مجتدی نے ڈائریکٹ کیا تھا-
سال 2009 میں مالتی نے مس انڈیا ارتھ 2009 کا ایوارڈ جیتا، اور سال 2014 میں فیمینا مس انڈیا دہلی 2014 کی دوسری رنر اپ رہی-

 

انکے والد کا نام لوکیندرا سنگھ چہار ہے- انکی والدہ کا نام فلورنس ربادا ہے جو وکیل ہے- انکے بھائی راہول چہار اور دیپک چہار کرکٹر ہے- انکی بہن کا نام کلپنا چہار ہے-

مالتی ٹی وی کے کئی اشتہارات میں نظر آچکی ہے جن میں ڈابر ریڈ ٹوتھ پیسٹ ،جیسے اشتہار شامل ہے-

مالتی چہار مشہور ویب سیریز لیٹس میری ڈاٹ کام میں نظر آچکی ہے-

مالتی اسکول اور کالج کے دوران شاٹ-پٹ اینڈ ہائی جمپ کی نیشنل لیول کھلاڑی رہ چکی ہے-

متالی چہار کے پسندیدہ ایکٹر عامر خان اور اداکارہ پرینکا چوپڑا ہے، کرکٹر کی بات کریں تو انہیں ایم ایس دھونی انکے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔ وہ انکے ساتھ کئی فوٹوز بھی ساتھ نظر آچکی ہے۔