Type to search

ٹی وی اور فلم

انجلا زویری : کئی ہٹ فلمیں دینے کے بعد فلمی دنیا سے ہے غائب

انجلا زویری

فلمی ڈسک،23 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ میں انجلا زویری نے تامل سے لیکر تیلگو اور کنڑ زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور سبھی تقریبا ہٹ ہی رہی ہے-

بالی ووڈ میں کب کس کے ستارے بلندی پر پہنچ جائے اور کب گردش میں آجائے کچھ نہیں کہا جاسکتا-

بالی ووڈ میں 90 کے دہائی میں ایک سے بڑھ کر ایک اداکارہ نے اپنا جلوہ دیکھایا ہے- انہی میں سے کچھ حسینائیں آج بھی فلمی پردے پر نظر آتی ہے تو کچھ ایسی بھی ہیں جنکا اب نام گم ہوگیا ہے،

انجلا زویری کی پیدائش 20 اپریل 1972 کو انگلینڈ کے پورٹسماؤتھ میں پیدا ہوئی- وہ ایک اداکارہ اور ماڈل ہے۔ انجلا کالج سے ڈراپ آوٹ ہے- انجلا نے ترون اروڑا سے شادی کی-

انجلا کہاں غائب ہوگئی ہے، کیسی زندگی گذار رہی ہے، اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے، انہی میں سے جڑا ایک قصہ یہاں پر ذکر ہے-

دراصل ایک وقت میں ونود کھنہ اپنے بیٹے اکشے کھنہ کو فلم انڈسٹری میں لانچ کرنے کے لیے فلم ہمالیہ پتر بنا رہے تھے- اس فلم کے لیے ونود کھنہ نئے چہرے ڈھونڈ رہے تھے-

انجلا کی کھوج مشہور ایکٹر ونود کھنہ نے انگلینڈ میں کی تھی- اسکے بعد ونود کھنہ کی تلاش اداکارہ انجلا زویری پر آکر روکی، فلم ہمالیہ پتر میں رول نبھانے والی اداکارہ بھلے ہی اب گمنامی کی زندگی گذار رہی ہے-

لیکن ایک وقت میں انہوں نے سلمان خان اور کاجول کی فلم پیار کیا تو ڈرنہ کیا، میں بھی کام کیا تھا- فلم پیار کیا تو ڈرنہ میں انجلا کاجول کی دوست کا سپورٹنگ کردار نبھایا تھا،

اداکارہ ان دنوں فلموں سے دور ہے اور فلمی دنیا سے بھی، وہیں 2005 میں وہ آخری بار کسی ہندی فلم میں نظر آئی تھی، اور سال 2012 میں جنوبی ہند کی فلم لائف از بیوٹیفل میں نظر آئی-

فلم ہمالیہ پتر ناکام رہی ، اسکے دو سال بعد انجلا زویری کی دوسری فلم بیتابی ریلیز ہوئی- اسکے بعد انہیں تھوڑی بہت پہچان معاون اداکارہ کے طور پر ملی-

وہ جنوبی ہند میں درجنوں فلموں میں کام کیا جو ہٹ بھی رہی- انہوں نے کئی ہندی فلموں میں کام کیا، لیکن یہ فلمیں انکے کیریئر کو آگے نہیں بڑھا سکی-

اصل زندگی میں انجلا نے ماڈل اور ایکٹر ترون اروڑا سے شادی کی ہے- آج انجلا اپنی شادہ شدہ زندگی میں خوش ہے-

ترون وہی ہے جنہوں نے فلم جب وی میٹ میں کرینہ کے بوائے فرینڈ کا رول نبھایا تھا- ہندی فلموں میں جب انجلا کی قسمت نہیں چمکی تو انہوں نے ساؤتھ فلموں کا رخ کیا- ساؤتھ میں وہ مشہور نام ہے-

بالی ووڈ میں ذیادہ فلمیں نہ چلنے سے انجلا نے ساؤتھ فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور پھر گم سی ہوگئی- انجلا کی سال 2012 میں آخری تیلگو فلم لائف از بیوٹیفل آئی تھی-

انجلا نے کئی فلموں میں کام کیا جن میں سال 1997 میں ہمالیہ پترا میں ایشا کا کردار نبھایا، تیلگو فلم پریمنچوکونڈم را میں کاویری کا رول، تمل فلم پگیوان میں اوما ، بیتابی فلم میں شینا اجمیرہ، کا کردار نبھایا-

سال 1998 میں آئی پیار کیا تو ڈرنا کیا میں اجالا کا کردار نبھایا- تیلگو فلم چوڈالانی وونڈی میں پریا،اور سال 1999 میں تیلگو فلم سمارا سمہا ریڈی میں انجلی کا رول ادا کیا-

انجلا زویری نے سال 2001 میں انہوں نے اُلّم کولے پوگوتے، دیوی پُتروڈو، بھلے وڈوی بسو، دُبئی، پریما سندادی جیسی تیلگو اور ملیالم فلموں میں کام کیا-

انجلا زویری نے سال 2002 میں ہندی فلم سوچ، اور سال 2004 میں مسکان، بازار، نانی، شنکر دادا ایم بی بی ایس، اپٹوڈو، جیسی فلمیں میں نظر آئی-

سال 2005 میں ہندی فلم نگہبان، کنڑ فلم نمّنّا، تمل فلم انیدھو اِنیدھو، تیلگو فلم لائف از بیوٹیفل میں نظر آئی-