Type to search

صحت

تانبے کے برتن میں پانی پینے سے بہتر ہوگا ہاضمہ

copper vessel

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پہلے زمانے میں لوگ مٹی کے برتن میں پانی پیا کرتے تھے ۔ جیسے جیسے ترقی ہوتی گئی کانچ اور پھر اسٹیل ، تانبے کے برتنوں کا استعمال شروع ہوا۔ زمانے قدیم سے لوگ مٹی کے برتن کا استعمال کرتے آرہے ہیں۔ اور اسکے فائدے بھی ہیں۔ لیکن مٹی کے برتن اور تانبے کے برتن میں پانی کے پینے کئی فائدے ہیں۔

 

 اکثر بڑے بزرگ کہتے ہیں کہ صبح صبح اٹھ کر سب سے پہلے تانبے کے برتن میں رکھا پانی پینا چاہیئے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ تابنے کے برتن میں پانی پینے کے فائدے کیا ہوتے ہیں۔ کیوں تانبے کے برتن میں پانی پینے کی صلاح دی جاتی ہے ؟ کئی لوگوں کی صلاح ہوتی ہے کہ رات بھر پانی کو تانبے کے برتن میں رکھنا چاہیئے اور اسکے بعد اسے پی لینا چاہیئے۔ آپکو بتادیں کہ برتن میں پانی کے صحت سے متعلق کئی فوائد ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ تانبے کے برتن میں پانی پینے سے امیونٹی سسٹم مضبوط کیا جاسکتا ہے۔

 

آیوروید میں ایسی مانا جاتا ہے کہ تانبے کے برتن میں پانی تین دوشا واتا ، پیتا اور کافا کو دور کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ ساتھ ہی تانبے کے برتن میں پانی پینے کے فائدے میں جوڑوں کے درد سے راحت ملنا بھی شامل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تانبے کے برتن میں کم سے کم 6 سے 8 گھنٹے ک پانی رکھا ہونا چاہیئے۔ یہاں ہم تانبے کے برتن میں پانی پینے کے کچھ حیرت انگیز فائدے کے بارے میں بتارہے ہیں۔

 

نظام انہضام کو درست کرنے میں مددگار

انسانی جسم کے لیے پانی ایک نعمت ہے۔ لیکن اسے کس برتن میں پیا جائے یہ بھی ضروری ہے۔ تانبا پیٹ، جگر، اور گردے سبھی کو ڈیٹوکس کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔ اس میں ایسے خصوصیات موجود ہیں جو پیٹ کو نقصان پہچانے والے بیکٹیریا کو مار سکتے ہیں۔ جس وجہ سے پیٹ میں السر اور انفیکشن ہونے کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ اسکے ساتھ ہی تانبا پیٹ سے متعلق بیماریاں جیسے ایسیڈیٹی اور گیس سے بھی بچاتا ہے۔

 

جوڑوں کے درد سے ملے گی راحت

اکثر ہمار بڑے بزرگوں کو ایک عمر کے بعد جوڑوں اور گھٹنوں میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ تانبے میں موجود اینٹی انفلیمیٹری پراپرٹیز  درد سے راحت دلاتی ہے، خاص کر جوڑوں کے۔ اسی لیے اس پانی کے گٹھیا اور جوڑوں کے درد سے پریشان لوگوں کو ضرور پینا چاہیئے۔ اسکے ساتھ ہی تانبا ہڈیوں اور مدافعتی نظام کا مضبوط بنانے میں فائدے مند مانا جاتا ہے۔

 

لمبے وقت رکھے جوان

جسم کو جتنے پانی کی ضرور ہو ، اور ہم اس اتنا پی لیتے ہیں تو  کئی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ کیونکہ پانی ایک ایسی چیز ہے جو کئی طرح ڈیٹوکس کو باہر نکالتا ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے پانی ذیادہ پیا کریں۔ تانبے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ چہرے کی فائن لائنس اور جھریوں کو ختم کرتا ہے ۔ یہ فائن لائنس کو بڑھانے والے سب سے بڑے وجہ یعنی فری زرات (ریڈیکلز) سے بچا کر اسکین پر ایک حفاظتی لیئر (پرت) بناتا ہے۔ جس وجہ سے آپ لمبے قت تک جوان رہتے ہیں۔

 

زخم کو جلدی ٹھیک کرتا ہے

تانبے میں موجود اینٹی وائرل ، اینٹی بیکٹیریا اور اینٹی انفلیمیٹری پراپرٹیز  کسی بھی طرح کے زخم کو جلدی بھرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ یہ امیونٹی سسٹم کو مضبوط کرکے نئے سیلس بنانے میں بھی مددگار ہوسکتا ہے۔ جس وجہ سے زخم جلدی بھر جاتے ہیں۔ باہر زخم سے جلدی تانبے کا پانی اندرونی زخم کو ٹھیک کرتا ہے۔

 

وزن کریں کم

آج کل کے لائف اسٹائل میں باہر کا کھانا ذیادہ ہوگیا ہے۔ اور پانی کا کم پینا کئی بیماریوں کی جڑ بن گیا ہے۔ اور لوگ اپنے بڑھتے وزن کی وجہ سے پریشان ہے۔ اور وزن کم کرنے کے لیے کئی طرح کے ورزش، ڈائٹ اور ڈرنکس کا استعمال کررہے ہں۔اگر آپ کو جلدی وزن کم کرنا ہے تو تانبے کے برتن کا پانی پیئیں۔ یہ پانی آپ کے نظام انہضام کو بہتر کرکے خراب فیٹ کو جسم سے باہر نکالتا ہے۔ یہ پینے سے جسم میں صرف ضروری فیٹس رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے تانبے کے برتن میں پانی پینا فائدے مند ہوسکتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags:

You Might also Like