Type to search

آٹو موبائل

بی ایم ڈبلیو 530آئی اسپورٹ ہندوستان میں لانچ، قیمت 55.4 لاکھ

آٹو ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پریمیم کار بنانے والی کمپنی بی ایم ڈبلیو نے ہندوستان میں بی ایم ڈبلیو530آئی اسپورٹ کار لانچ کردی ہے۔ بی ایم ڈبلیو 5 سیریز رینج کی یہ انٹری لیول کار ہے جسے ہندوستان میں 55.4 لاکھ روپے کی قیمت میں لانچ کیا گیا ہے۔ بی ایس 4 کمپلائنٹ انجن کے ساتھ آنے والی یہ کار 4 کلر اسکیم میں دستیاب ہے۔ اس پریمیم کار کو منرل وائٹ، بلیک، اور بلیو ساٹن میٹالک کلر میں خریدا جاسکتا ہے۔ بی ایم ڈبلیو کار کے ساتھ سرویس پیکج بھی آفر کررہی ہے انکی شروعاتی قیمت 17300 روپے ہے۔

اس پریمیم کار میں 2.0 لیٹر، فور سلنڈر پیٹرول انجن کے ساتھ آتی ہے جو 252 بی ایچ پی پاور اور 350 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ یہ کار  صفر سے 100 کی اسپیڈ تک پہنچنے میں 6.1 سکنڈ کا وقت لیتی ہے۔ یہ کار 8 اسپیڈ اسٹیپٹرونک اسپورٹ آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے۔ یہ کار  اسٹیئرنگ وہیل پیڈل شفٹرز کے ساتھ بھی دستیاب ہے۔ کار میں لانچ کنٹرول فنکشن بھی ملتا ہے۔

اس کار میں چار ڈرائیونگ موڈ ملتے ہیں۔ ڈرائیونگ تجربہ کنٹرول سوئچ کا استعمال کرکے ڈرائیور کنفرٹ، اسپورٹ، ایکو پرو، اور سپورٹ + ڈرائیونگ موڈ سلیکٹ کرسکتا ہے اسکے علاوہ یہ کار بی ایم ڈبلیو کنٹرول فیچر کے ساتھ آتی ہے۔ اسکے علاوہ اس کار میں پارکنگ اسسٹنٹ کے ساتھ ریئر ویو کیمرہ اور پارک ڈسٹنس کنٹرول (پی ڈی سی ) فیچر بھی دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like