Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم بیٹ مین کا فرسٹ لک اور ویڈیو وائرل

ہالی ووڈ ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکار رابرٹ پیٹنسن کا بیٹ مین کے طور پر پہلا لک جاری ہوچکا ہے۔ انکے پہلے لک کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔ فلم کے ہدایت کار میٹ ریویز نے جمعہ کو ٹیوٹر پر ایک چھوٹا سا ویڈیو شیئر کرکے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔

اس ویڈیو میں آنے والی فلم دی بیٹ مین میں پیٹنسن کا فرسٹ لک جاری کیا۔ نئے لک میں پیٹنسن لال رنگ والے کمرے میں نظر آرہے ہیں۔

رابرٹ پیٹنسن نے بیٹ مین میں بنے افلک کی جگہ لی ہے۔ کاسٹنگ کے اس فیصلے کی سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی ہے۔ یہاں تک کہ اس فیصلے پر پھر سے نظر ثانی کے لیے عرضی تک دائر کی گئی تھی۔

فلم میں رابرٹ پیٹنسن کے علاوہ کولن فیرل، جان ٹرٹورو، اینڈی سرکس، پال ڈانو اور زوئی کراوٹز بھی شامل ہیں۔ ”بیٹ مین“ اگلے سال ریلیز ہوسکتی ہے۔ بتادیں کہ رابرٹ اپنے کیریئر میں ”ٹوائلائٹ سیریز“، ”ہیری پوٹر“ اور”کوسموپولیس“ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

Tags: