Type to search

ٹی وی اور فلم

سورج پے منگل بھاری’ میں فاطمہ ثناء شیخ کا لک، لال ساڑی میں مراٹھی خاتون بنی ثنا

فلمی ڈسک،15فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2016 میں پھوگٹ بہنوں پر بنی عام خان کی سپر ہٹ فلم دنگل میں گیتا پھوگٹ کا رول کرنے والے اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ اب مراٹھی کردار میں نظر آنے والی ہے۔ فاطمہ اپنی آنے والی فلم سورج پے منگل بھاری میں ایک مراٹھی خاتون کا رول پلے کریں گی۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آنے والی فلم میں اپنے لک کی پہلی تصویر پوسٹ کی ہے۔

اس سال کے آخر تک ریلیز ہونے والی فلم میں فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ منوج باجپئی، دلجیت دوسنجہ بھی نظر آئیں گے۔ یہ فلم ایک فیملی کامیڈی فلم ہوگی جو 90 کے دہائی میں ممبئی کے ایک خاندن کی کہانی پر مبنی ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے دن پہلا لک پوسٹ کرتے ہوئے ثنا نے لکھا، یہ مراٹھی لڑکی پڑے گی سب پر بھاری، سورج پے منگل بھاری سے پہلا لک ۔۔ آپ سبھی کو ہپی ویلنٹائن ڈے۔ یہاں پر بس پیار ہی رہنے دیجئے۔

فلم کی شوٹنگ 6 جنوری سے شروع ہوئی تھی اور امید ہے کہ مارچ 2020 تک ختم ہوجائے گی۔ فلم اس سال کے آخر میں ریلیز ہونے کی خبریں ہیں۔

Tags:

You Might also Like