Type to search

ٹی وی اور فلم

پریتی زنٹا برتھ ڈے اسپیشل: اپنی دلکش اداؤں سے ناظرین کو دیوانہ بنایا

پریتی زنٹا

فلمی ڈسک، 30 جنوری ( اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) چاکلیٹ اور صابن کے اشتہار سے مقبولیت حاصل کرنے والی پریتی زنٹا کی پیدائش ہماچل پردیش کے شملہ 31 جنوری 1975 کو ہوئی تھی، انہوں نے سال 1998 میں منی رتنم کی فلم دل سے، سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، اس فلم کے لئے انہیں فلم فیئر کے بہترین ڈیبو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سال 1998 میں پریتی کی ایک دیگر فلم ’سولجر‘ ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں پریتی لیڈ رول میں تھی، یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں ان کے اپوزٹ بوبی دیول تھے۔ سسپنس تھریلر پر مبنی اس فلم میں پریتی اور بوبی کی جوڑی کو شائقین نے بہت پسند کیا۔ فلم سولجر باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ یہاں سے پریتی نے اپنے کیریئر میں کبھی پچھے مور کر نہیں دیکھا-

ہندی فلم انڈسٹری میں وہ اپنے اداکاری کے ساتھ ہی اپنے چلبلے انداز کی وجہ سے بحث میں رہی، فلم انڈسٹری میں انہیں ڈمپل گرل کا تمغہ بھی حاصل ہوا-
پریتی زینٹا ایک ایسی اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں،

جنہوں نے اپنی دلکش اداؤں سے تقریبا دو دہائیوں تک ناظرین کو دیوانہ بنا یا ہے۔

سال 2000 میں منظرعام پر آئی فلم ’کیا کہنا ‘ پریتی کے کیریئر کے لئے ایک اہم فلم ثابت ہوئی۔

اس فلم سے پہلے لوگوں کا خیال تھا کہ وہ صرف چلبلے کردار ہی ادا کرسکتی ہیں،

لیکن اس فلم میں ان کی جذباتی اداکاری سے ناظرین محظوظ ہوگئے۔

اس فلم کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

بتادیں کہ پریتی زنٹا کے والد درگانند زنٹا، ہندوستانی فوج کے اہلکار تھے۔

جب پریتی 13 سال کی تھی تب انکے والد کی کار حادثے میں موت ہو گئی تھی-

اس حادثے میں ماں بھی شدید زخم ہوئی تھی-
پریتی انگریزی ادب کی ڈگری کے ساتھ گریجویٹ پوری کی اور پھر نفسیات میں گریجویٹ پروگرام شروع کیا-

پریتی زنٹا کے اہم فلموں میں دل سے، سولجر، کیا کہنا، چوری چوری چپکے چپکے،

ارمان، کوئی مل گیا،،، کل ہو نہ ہو، سلام نمستے، کبھی الوداع نہ کہنا، ہیون آن ارتھ شامل ہے-

Tags:

You Might also Like