Type to search

قومی

ڈاکٹر کفیل خان کو یو پی ایس ٹی ایف نے ممبئی سے کیا گرفتار،اے ایم یو میں اشتعال انگیز تقریر کا الزام

ڈاکٹر کفیل

ممبئی،30جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اترپردیش میں اسپیشل ٹاسک فورس (یو پی ایس ٹی ایف) نے گورکھپور کے ڈاکٹر کفیل خان کو ممبئی سے گرفتار کیا ہے۔ کفیل خان پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام ہے۔ انہوں نے پچھلے سال 12 ڈسمبر کو اے ایم یو میں یہ بیان دیا تھا۔ 13 ڈسمبر کو انکے خلاف علی گڑھ کے سیول لائنس پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 153 اے کے تحت کیس درج کیا گیا۔ جسکے بعد ایس ٹی ایف نے چہارشنبہ کو انہیں ممبئی سے گرفتار کرلیا۔

ملی معلومات کے مطابق ڈاکٹر کفیل کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں اس بات کا ذکر کیا گیا ہے کہ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قریب 600 طلبا کو مخاطب کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے سی اے اے کو لیکر اشتعال انگیز بیان دیا۔ کفیل جمعرات کو ممبئی میں واقع ممبئی باغ میں ہورہے مظاہرے میں شامل ہونے کے لیے وہاں گئے تھے۔ ممبئی باغ میں سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کررہی خواتین غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہے۔ کفیل کو آج (جمعرات ) 11 بجے احتجاجی مقام پر جانا تھا، اس سے پہلے ہی یو پی ایس ٹی ایف نے انہیں گرفتار کرلیا۔ معلومات کے مطابق ایس ٹی ایف کی ٹیم انہیں لکھنؤ لیکر آچکی ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ اے ایم یو میں تقریر کرتے ہوئے انہوں نے نام لیے بغیر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اشتعال انگیز باتیں کہی تھی۔

Tags: