Type to search

اسپورٹس

سٹریلین اوپن : گاربائن موگوروزا اور صوفیہ پہلی بار فائنل میں، ورلڈ نمبر ایک شلٹر ایشلے بارٹی اور سیمونا ہالیپ باہر

اسپورٹس ڈسک،30جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) آسٹریلین اوپن کے 11ویں دن جمعرات کو دو الٹ پھیر ہوئے ، آسٹریلیا کی ورلڈ نمبر ایک ایشلے بارٹی اور رومانیہ کی چوتھی سیڈ سیموناہالیپ سیمی فائنل میں باہر ہوگئی، بارٹی کو امریکہ کی صوفیہ کینن نے 7-6, 7-5 سے ہرایا، یہ مقابلہ ایک گھنٹہ 45 منٹ چلا، جبکہ سیمونا ہالیپ کو 2 گھنٹے 5 منٹ میں اسپین کی گاربائن موگوروزا نے 7-6, 7-5 سے شکست دی- دونوں پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے، دونوں کے درمیان یہ مقابلہ یکم فروری کو ہوگا-

دنیا کی نمبر 15 کھلاڑی کینن کا کسی بھی گرینڈ سلیم کا یہ پہلا فائنل ہوگا، وہ تیسری بار اس ٹورنامنٹ میں کھیل رہی ہے، پچھلی بار کینن دوسرے دور میں ہی باہر ہوگئی تھی، وہیں بارٹی نے ایک واحد گرینڈ سلیم 2019 میں فرنچ اوپن جیتا ہے، وہ پچھلی بار آسٹریلیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں باہر ہوئی تھی-
ہالیپ نے 2019 ومبلڈن اور 2018 فرنچ اوپن جیتا تھا، 2018 میں ہی وہ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ہاری تھی، اس سے پہلے وہ 2017 اور 2014 میں فرنچ اوپن میں رنراپ رہ چکی – گاربین موگوروزا نے 2017 میں ومبلڈن اور 2016 میں فرنچ اوپن اپنے نام کیا تھا-

کینن نے کوارٹر فائنل میں 28 جنوری کو تیونس کی انس جابرکو 6-4, 6-4 سے ہرایا تھا- اس سے پہلے کینن نے ہی 15 سال کی امریکی کھلاڑی کوکو گاف کو پچھلے مقابلے میں ہرایا تھا-

Tags:

You Might also Like