Type to search

ٹی وی اور فلم

جاوید جعفری برتھ ڈے اسپیشل : ایکٹر، ڈانسر اور بہترین کامیڈین

فلمی ڈسک،4ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) جاوید جعفری کی پہچان بالی ووڈ میں سینئر اداکار کے ساتھ ساتھ ایک اچھے ڈانسر کے طور پر ہوتی ہے۔ بالی ووڈ میں بہت کم ایسے ایکٹر ہوئے ہیں جنہیں ہم بہتر کامیڈین، ہٹ ٹی وی شو جج اور کمال کا وائس اوور آرٹس کہہ سکتے ہیں۔ ٹی وی شو بوگی وگی کے جج جاوید جعفری کی پیدائش اترپردیش کے ملی والا میں 4 ڈسمبر 1963 کو ہوئی تھی۔ یعنی آج انکا برتھ ڈے ہے۔ جاوید جعفری کا تعارف اس لیے ہمیں اتنا کروانا پڑا کیونکہ انہوں نے یہ سبھی چیزیں بالکل ہٹ انداز میں کی ہے۔

لیکن فلم انڈسٹری میں انہیں وہ مقام حاصل نہیں ہوا جسکے وہ اصلی حقدار تھے۔سال 1996 میں بوگی وگی کی شروعات ہوئی تھی۔ اس ڈانس ریالٹی شو کے جج جاوید جعفری اور انکے بھائی ناوید اور روی بہل تھے۔شو اپنی شروعات کے ساتھ ہی ہٹ ہوگیا تھا

 اس موقع پر جاوید کی زندگی کے کچھ دلچسپ اور خاص باتیں جانتے ہیں۔ جاوید جعفری کے والد جگدیپ اپنے زمانے کے مشہور کامیڈین تھے، لیکن جاوید نےکبھی اپنے والد کا نام کیریئر میں استعمال نہیں کیا۔ ایک وقت میں تو جاوید اپنے والد جگدیپ سے نفرت کرنے  لگتے تھے۔ اسکی وجہ تھی جگدیپ کی شراب اور جوئے لت۔پھر کچھ ایسا رہا کہ جگدیپ نے شراب چھوڑ دی۔ لیکن پھر وہ شراب ہینے لگے، انہی وجہ سے جاوید اور جگدیپ کے رشتے اچھے نہیں رہے۔ حالانکہ بعد میں رشتے سدھر گئے۔

جاوید کے والد جگدیپ فلم شعلے اور انداز اپنا اپنا میں نبھائے انکے رول کو کوئی نہیں بھول سکتا۔ جاوید جعفری نے فلم میری جنگ، سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا جو سال 1985 میں آئی تھی۔ جس میں وہ منفی رول میں تھے۔ اسکے بعد انہوں نے کئی ہٹ فلمیں دی۔ جاوید جعفری کی ہٹ فلموں کی لسٹ میں تہلکہ، سنگھ از کنگ، سلام نمستے، تارا رم پم، فائر اور 3 ایڈیٹس کے علاوہ فلم دھمال کا نام شامل ہے۔

اپنے والد  کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے جاوید نے فلموں میں انٹری تو لے لی تھی لیکن وہ اپنے والد جیسی مقوبلیت اور شہرت نہیں بٹور سکے۔جاوید نہ صرف ایکٹر رہے ہیں بلکہ وائس اوور آرٹس ، ڈانسر اور کامیڈین بھی ہے۔ دنیا بھر میں لوگ انکی آواز کے دیوانے ہیں۔ وہ مکی ماؤز سے  لیکے گوفی جیسے انٹرنیشنل کارٹونس کے لیے آواز بھی ڈب کرا چکے ہیں۔

دنیا بھر میں جاوید 200 سے زیادہ لائیو شو کرچکے ہیں جن میں انہوں نے سپائس گرلس، کیوئن اور ملائکہ جیسے انٹرنیشنل اسٹارس کے علاوہ امیتابھ بچن ، شاہ رخ خان اور عام خان جیسے بالی ووڈ اسٹارس کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ جاوید اشتہاری دنیا  سے بھی جوڑے ہوئے ہیں۔ اس فیلڈ میں وہ 1980 سے ایک ماڈل، کوریوگرافر، کاپی رائٹر، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ جاوید اپنے الگ انداز کی کامیڈی اور ہیومر کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ہر بار  وہ اپنا الگ اور نیا اسٹائل لیکر آتے ہیں اور کامیڈی میں مسالہ کا تڑکا لگاتتے ہیں۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ انکی کامیابی کا راز  بھی ہے۔جتنا ٹیلینٹ جعفری میں ہے اتنا تو شاید آج کے ٹاپ اسٹارس میں بھی نہیں ہوگا۔

جاوید نے راجناتھ سنگھ کے خلاف لڑا انتخاب

کام ہی لوگ جانتے ہیں کہ جاوید جعفری سیاست میں بھی ہاتھ آزما چکے ہیں۔ انہوں نے 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑا تھا۔ وہ بھی بی جے پی کے سینئر رہنما راجناتھ سنگھ کے خلاف لکھنؤ سے۔ پر جاوید انتخاب ہار گئے۔ حالانکہ سیاسی سمیت سمبھی سماجی مسئلوں پر جاوید جعفری آج  بھی کھل کر اپنی رائے رکھتے ہیں۔

زیبا بختیار سے کی شادی

ورک فرنٹ کی بات کریں تو جاوید سارہ علی خان اور ورون دھون کی اسٹارر فلم قلی نمبر ون میں نظر آنے والے ہیں۔ جاوید نے اس  سے پہلے دھمال سیریز کی تینوں فلموں، 3 ایڈیٹس،جاجنترم مامنترم اور بالا  میں کام کیا ہے۔ جاوید کے بیٹے میزان جعفری نے پچھلے سال فلم ملال سے ہندی  فلم سینما میں قدم رکھا تھا۔ جاوید کی پہلی بیوی حنا فلم کی ہیروئین زیبا بختیار تھی۔ وہیں جاوید نے دوسری بار حبیبہ     جعفری سے نکاح کیا۔

Tags:

You Might also Like