Type to search

تعلیم اور ملازمت

‘بلیک وینڈو’ کا ٹریلر ریلیز، اسکارلیٹ جوہانسن کا زبردست ایکشن

بلیک وینڈو

فلمی ڈسک،4ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کی ایک اورسپر ہیرو فلم نے دستک دی ہے اور فلم میں زبرست ایکشن بھی دیکھنے کو مل رہا ہے- ہندوستان میں ہالی ووڈ کی ایکشن فلم شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ایوینجرس سیریز کی فیمس سپرہیرو بلیک وینڈو کے اوپر فلم آرہی ہے-

اور اس میں فلم میں زبردست ایکشن کرتی تو دیکھیں گی ہی، ساتھ ہی اس سے جوڑے ماضی کو بھی دیکھا جاسکے گا- اوینجرس سیریز کے چاہنے والوں کو اسکارلیٹ جوہانسن کی سپر ہیرو فلم  وینڈو کا بہت ہی بے صبری سے انتظار تھا- مارول اسٹوڈیوز کی بلیک وینڈو کا ٹریلیر ریلیز ہوگیا ہے، جس میں اسکارلیٹ جوہانسن کمال کے ایکشن کرتے نظر آرہی ہے-

بلیک وینڈو میں اسکارلیٹ لیڈ رول میں ہے، فلم ناتاشا کے بلیک وینڈو بننے کی کہانی دیکھائی جائے گی- مارول سینماٹیک یونیورس کے چوتھے فیس کی یہ پہلی فلم ہے-

یہ فلم 30 اپریل 2020 کو ہندوستان میں ہندی، انگریزی، تلگو، ملیالم اور کنڑ زبان میں ریلیز ہوگی- ایونجرس سیریز کی سپر ہیرو ہے،اور ایونجرس نے ہندوستان میں زبرست مقبولیت حاصل کی تھی، اور کمائی کے کئی ریکارڈ بھی قائم کیے  تھے-

Tags:

You Might also Like