Type to search

اسپورٹس

یو ایس اوپن: سرینا کو شکست دے کر بیانکا اینڈرسکیو بنی چیمپیئن

کینیڈا،8 ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) یو ایس اوپن کے خواتین سنگلز میں کینڈا کی 19سال کی ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈرسکیو نے جیت درج کی۔ گرینڈ سلیم جتنے کے لیے ہفتہ کی رات کو بیانکا اینڈرسکیو نے سرینا کو 3-6/5-7 سے شکست دی ہے۔ بیانکا اینڈرسکیو نے شروع سے ہی سرینا پر دباؤ بنائے رکھا اور آخری میں خطاب اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔

یہ کسی کینڈائی کھلاڑی کی پہلی جیت ہے۔ بیانکا اینڈرسکیو نے سرینا کو 24 ویں بار گرینڈ سلیم چیمپئین بننے سے روک دیا ہے۔ یوایس اوپن فائنل میں سرینا کی یہ لگاتار دوسری شکست ہے۔

کینڈا کی 19 سال کی ٹینس کھلاڑی بیانکا اینڈرسکیو نے ایک بے حد مقابلے میں بیلنڈا بینچ کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے خواتین سنگلز زمرے کے فائنل میں داخل ہوئی۔ بیانکا نے دو سیٹ تک چلے دلچسپ مقابلے میں سوئٹزرلینڈ کی بینسچ کو 7-6 (7-3)، 7-5 سے شکست دی تھی اور فائنل میں داخل ہوئی۔

Tags:

You Might also Like