Type to search

اسپورٹس

بیانکا اینڈریسکو نے آسٹریلیائی اوپن سے دستبردار، سوشل میڈیا پر دی معلومات

اسپورٹس ڈسک،12جنوری(اردو پوسٹی انڈیا ڈاٹ کام) کینڈا کی اسٹار بیانکا اینڈریسکو نے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہیں پچھلے سیزن کے آخر میں ٹخنے میں چوٹ لگ گئی اور وہ اس سے پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔
یوایس اوپن چیمپئین اینڈرسیکو نے ٹیوٹر پر یہ معلومات دی۔ انہوں نے ٹیوٹ کیا، یہ بے حد مشکل فیصلہ تھا۔ کیونکہ میں میلبورن میں کھیلنا کافی پسند کرتی ہوں، لیکن مجھے اپنے ٹخنے اور جسم کے بارے میں بھی دیکھنا ہے۔

انہوں نے آگے لکھا میری بحالی اچھا چل رہا ہے۔ ہر دن میں کافی بہتر اور مضبوط محسوس کررہی ہوں لیکن ڈاکٹر سے مشورہ اور اپنی ٹیم سے بات چیت کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلین اوپن کے دوران بحالی کا عمل ضرور چل رہا ہے۔

Tags:

You Might also Like