Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم بھوت کا ٹریلر ریلیز، وکی کوشل ، بھومی پیڈنیکر

فلمی ڈسک،3فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام ) کچھ کچھ ہوتا ہے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، بدریناتھ کی دلہنیا اور کئی رومانٹک فلمیں بنانے کے بعد بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر بھوت :دی ہنٹیڈ شپ، کے ذریعہ ہارر فلم کی دنیا میں بھی قدم رکھنے والے ہیں- حال ہی میں اس فلم کا ٹریلر بھی ریلیز ہوا ہے- جس میں وکی کوشل اہم رول میں نظر آرہے ہیں- وکی کوشل اسٹارر بھوت کی کہانی ایک ہنٹیڈ شپ کے ارد گرد گھومتی ہے- جو خراب موسم کی وجہ سے اچانک ممبئی کے جوہو بیچ پر آجاتا ہے-

اسکے بعد شروع ہوتی ہے بھوت کی کہانی، بھوت:دی ہنٹیڈ شپ ٹریلر میں وکی کوشل ہنٹیڈ شپ میں جانچ کے لیے جاتے ہیں، اسکے بعد سے ہی انکی زندگی میں شوروغل شروع ہوجاتی ہے، بتادیں کہ وکی کوشل اسٹارر بھوت کے اس ٹریلر کو ناظرین سے ملے جھلے ردعمل ملے ہیں، فینس وکی کوشل کی ایکٹینگ سے تو خوش نظر آرہے ہیں، لیکن فلم کی کہانی سے تھوڑے ناخوش دیکھائی دے رہے ہیں- بتایاجار ہا ہے کہ فلم میں بھومی پیڈنیکر بھی نظر آئیں گی، لیکن ٹریلر میں صرف ایک ہی جگہ بھومی کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے-

وکی کی یہ فلم 21 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے- اس فلم کو جہاں بھانو پرتاپ سنگھ نے ڈارئریکٹ کیا ہے تو وہیں اسکے پروڈیوسر کرن جوہر اور ششانک کھیتان ہے-

Tags:

You Might also Like