Type to search

قومی

سی اے اے : جامعہ ملیہ کے مسئلے پر اویسی نے کہا حکومت کررہی ہے ظلم

نئی دہلی،3فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے چیف اسدالدین اویسی نے جامعہ ملیہ کے طلبا کا مسئلہ آج پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہوئے انہیں حمایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا میں اویسی نے آج کہا کہ وہ جامعیہ کے بچوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلبا کے ساتھ اذیت کررہی ہے۔بیٹیوں کو مار رہی ہے۔

لوک سبھا میں اویسی نے کہا کہ حکومت بچوں پر ظلم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا، ہم تتمام جامعیہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پر ظلم کررہی ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی۔ بتائیں کیوں مار رہے ہیں۔ شرم نہیں ہے انکو، بچوں کو مار رہے ہیں۔ گولیاں مار رہے ہیں۔

بتادیں کہ شہریت ترمیمی قانون کے مخالفت میں جامعیہ کے طلبا قریب ایک مہینے سے مخالفت کررہے ہیں۔ دہلی پولیس نے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کے دوران تشدد، اتشزدگی اور تو ڑ پھوڑ کے معاملے میں پولیس نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے سبھی ملزم مجرمانہ پس منظر کے ہیں اور ان میں کوئی بھی طلبا نہیں ہے۔

لوک سبھا میں کانگریس رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ ملک کے عام لوگ آئین کو بچانے کے لیے مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کو بچانے کو پکڑے اور قومی ترانہ گا رہے ان لوگوں پر گولیاں برسائی جارہی ہے۔ ملک کے لوگوں کو ظلم سے مارا جارہا ہے۔

Tags:

You Might also Like