Type to search

آٹو موبائل

بجاج سی ٹی 110 ہندوستان میں لانچ، قیمت 37997 روپے

بجاج سی ٹی 110

حیدرآباد/2جولائی(اردو پوسٹ) بجاج آٹو نے نئی موٹر سائیکل سی ٹی 110 ہندوستان میں لانچ کی ہے۔ اسکے کک۔اسٹارٹ ویرینٹ کی قیمت 37997 اور سیلف۔اسٹارٹ ویرینٹ کی قیمت 44

352 روپے ہے۔ بجاج سی ٹی کی یہ قیمت ایکس شوروم کی ہے۔ سی ٹی سے الگ لک دینے کے لیے بجاج نے سی ٹی میں کئی اپ ڈیٹ کیے ہیں۔

بجاج سی ٹی میں ٹینک پیڈ اور نئے گرافکس دیئے گئے ہیں۔ اسکے انجن، گیئر باکس ، فارک، ہینڈل بار دیئے گئے ہیں۔ بجاج سی ٹی کی سیٹ بڑی ہے۔ نئی بائیک میں پلاٹینا 110 میں دیا گیا 115 سی سی انجن ہے ۔ یہ انجن 8.6 بی ایچ پی کا پاور اور 9.81 این ایم ٹارک جنریٹ کرتا ہے۔ انجن 4 اسپیڈ گیئرباکس سے لیس ہے۔

نئی بائیک بجاج کے لائن اپ میں سی ٹی 100 اور پلاٹینا 100 کے درمیان کے سیگمنٹ میں اتاری گئی ہے۔ اسکی ڈیلیوری ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ کمپنی نے ملک بھر میں ڈیلیر شپ پر نئی بائیک بھیجنے شروع کردئیے ہیں۔

Tags: