Type to search

بین الاقوامی

جہاز کے پہیے میں چھپ کر سفر کررہا تھا شخص، 3500 فٹ کی اونچائی سے نیچے گرا

لندن/2جولائی(ایجنسی) لندن کے اوپر سے اڑ رہے کینیا ایئرویز کی جہاز سے ایک شخض کے گرنے سے موت ہوگئی۔ جہاز 3500 فٹ اونچائی پر تھا۔ تبھی شخص جہاز سے ایک گھر کے باغیچے میں جاگرا۔ اس واقع کو دیکھ کر باغ میں موجود لوگ ڈر گئے۔ یہ شخص تارکین وطن مانا جارہا ہے۔ جو کینیا ایئرویز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر جارہا تھا۔ اکثر تارکین وطن کسی ملک پہنچنے کے لیے ایسے ہی جہاز میں چھپ جاتے ہیں۔
واقع اتوار کا ہے جب کینیا ایئرویز کا 787 جہاز ہیتیروایئرپورٹ پر لینڈنگ کرنے کے لیے پہیے نیچے لا رہا تھا۔ اسی دوران یہ شخص جہاز سے نیچے گر گیا۔ پولیس نے بتایا کہ لینڈنگ کے بعد جہاز کے گیئر کمپارٹنمٹ سے ایک بیگ اور کچھ کھانے پینے کی چیزیں برآمد ہوئی ہے۔
شخص 3500 فٹ کی اونچائی سے گھر کے باغ میں آ کر گرا۔ اس دوران باغ میں بیٹھے مکان کے مالک نے تین فٹ دوری پر گری لاش کو دیکھا تو ڈر گئے۔ اس نے ’دی سن’ سے بات چیت میں بتایا کہ وہ خوش قسمت رہا کہ لاش اسکے اوپر نہیں گری۔ نہیں تو اسکی بھی موت ہوسکتی تھی۔مکان مالک نے کہا کہ اس وقت وہ دھوپ سیکھ رہا تھا۔ لاش اتنی زور سے گری کہ لان میں درار آگئی۔
وہیں ایک دیگر شخص نے بتایا کہ وہ گھر کے اندر سو رہا تھا جب زور کی آواز آئی تو اسکی نیند کھل گئی۔ انہوں نے باہر آکر دیکھا تو ایک میٹر کی دوری پر لاش گری ہوئی تھی۔
نیروبی سے اڑان بھرنے والی کینیا ایئرویز کی فلائٹ اتوار کی دوپہر 3.30 بجے ہمارے گھر سے گذری، اسی دوران ہیتیری ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے 3500 فٹ کی اونچائی سے 200 ایم پی ایچ کی رفتار سے موڑنا شروع ہوئی۔ لیکن اتنی اونچائی کی وجہ سے وہ یہ نہیں دیکھ سکا کہ کوئی شخص نیچے رہا ہے۔

Tags: