Type to search

آٹو موبائل

بجاج لائے گا سستا الیکٹرک اسکوٹر، ہوگا ذیاد ماڈرن

آٹو ڈسک،10مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بجاج آٹو ہندوستانی بازار کے لیے ایک سنگل سیٹر، لو۔پاور اور کفایتی الیکٹرک اسکوٹر پر کام کررہا ہے۔ کمپنی اسے اسکوٹر کو الیکٹرک موبیلیٹی سرویس اسٹارٹ اپ یولو کے لیے تیار کررہی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسکی قیمت 35 ہزار روپے سے کم ہوگی۔ پچھلے سال نومبر 2019 میں بجاج آٹو نے بائیک۔ شیئرینگ اسٹارٹ اپ میں 8 ملین ڈالر (قریب 60 کروڑ روپے) کے شیئر خریدے تھے۔ بجاج نے کسی بھی اسٹارٹ اپ میں پہلی بار سرمایہ کاری کیا ہے۔

اب بجاج اگلے سال ک 30 سے 35 ہزار روپے قیمت کی رینج میں یولو کے لیے ایک الیکٹرک اسکوٹر لانچ کرنا چاہتی ہے۔ یولو کے شریک بانی اور سی ای او امیت گپتا نے کہا، ہم تقریبا 600 ڈالر فی بائیک خرچ کررہے ہیں۔ ہم انہیں چین میں بنوا رہے ہیں اور انہیں ہندوستان میں اسمبل کررہے ہیں۔ بجاج آٹو کے ساتھ آجانے سے ہم درمیانے درجے سے طویل مدتی میں قیمت 500 ڈالر تک لا سکتے ہیں۔ اس لیے 40 ہزار روپے سے ذیادہ اسکوٹر کی قیمت کو ہم 30 ہزار سے 35 ہزار روپے تک لا سکتے ہیں۔

یولو کے اسکوٹر میں 48واٹ کا موٹر دیا جا رہا ہے۔ اور اسکی ٹاپ اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ فل چارجینگ کے بعد یہ اسکوٹر 60 کلومیٹر کی دوری طے کرسکے گی۔ یولو بائیک کو چلانے کے لیے رائیڈر کو ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں ہے۔ اور کمپنی بائیک چلانے کے لیے فی گھنٹہ کی بنیاد پر 10 روپے کی فیس لیتی ہے۔

Tags:

You Might also Like