Type to search

ٹی وی اور فلم

نیٹ فلکس کی فلم قلا سے عرفان خان کے بیٹے بابل خان کررہے ہیں ڈیبیو

فلم قلا

فلمی ڈسک،11اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرحوم بالی ووڈ ایکٹر عرفان خان کے بیٹے بابل خان اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کے لیے بالکل تیار ہے۔ خبر ہے کہ وہ انوشکا شرما کا پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز انہیں فلم قلا کے ذریعہ انہیں لانچ کریں گے۔ بابل نے اس فلم کا ٹیزر بھی جاری کیا ہے۔

فلم میں بابل کے مقابل تریپتی دیمری ہونگی اور ساتھ ہی سواستیکا مکھرجی بھی اہم رول میں ہونگی۔

بابل کی طرف سے شیئر کیے گئے ٹیزر کو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کو کشمیر میں فلمایا جارہا ہے۔

ہفتہ کے روز نیٹ فلکس نے اس فلم کی کچھ جھلکیاں دیکھائی۔ نیٹ فلکس نے ٹیوٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا، بلبل کے کرٹیکس کلین سلیٹ فلمز اور انویتا دت کی ایک اور پیشکش۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babil (@babil.i.k)

بابل کی طرف سے شیئر کیے گئے ٹیزر کو دیکھ کر اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ فلم کو کشمیر میں فلمایا جارہا ہے۔
بابل نے فلم قلا کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا۔ ترپتی فریکینگ دیمری پھر سے واپس آگئی۔

اسکے علاوہ میں لانچ ہورہے جملے کے بارے میں تھوڑا الجھن میں ہوں کیونکہ ناظرین کو ہماری فلم دیکھ کر اپنی سیٹ سے لانچ ہوکر کھڑے ہو چاہیئے۔، یہ کسی ایکٹر کے بارے میں نہیں ہے۔

بابل کلین سلیٹ فلمز اور انویتا دت کی طرف سے، ہم آپ کے لیے قلا ایک نیٹ فلکس اوریجنل فلم لیکر آئے ہیں۔
قلا جلد ہی اپنی ماں کے دل میں ایک جگہ کے لیے اپنی لڑائی کی کہانی شیئر کرنے کے لیے آئیگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babil (@babil.i.k)

بابل کے اس ویڈیو پر فینس کے ساتھ ساتھ مشہور شخصیات بھی خود ردعمل دے رہے ہیں۔ فلم قلا کو انویتا دت ہی ڈائریکٹ کررہی ہیں۔ انہوں نے ہی کلین سلیٹ فلمز کی پچھلی فلم بلبل کو بھی ڈائریکٹ کیا تھا۔

فلم قلا میں بابل خان کے ساتھ سواستیکار مکھرجی، ترپتی دیمری جیسے فنکار نظر آئیں گے، یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس اداکارہ انوشکا شرما کے پروڈکشن ہاؤس کلین سلیٹ فلمز کے ساتھ مل کر تیار ہورہی ہے۔

بتادیں کہ بابل سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتے ہیں۔ اپنے پوسٹ کے ذریعہ وہ آئے دن سرخیاں بٹورتے ہیں۔

بتادیں کہ عرفان خان کا انتقال 29 اپریل 2020 کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیروبھائی امبانی ہاسپٹل میں ہوئا تھا۔ عرفان خان کے دو بیٹے ہیں بابل اور آیان ہیں۔

بابل کی پیدائش سال 1997 میں ہوئی۔ انکی والدہ ستاپا سکندر ہے اور والد عرفان خان،

کون ہے ترپتی دیمری۔

ترپتی دیمری کی پیدائش 23 فروری 1994 کو ہوئی۔ وہ ایک ماڈل اور اداکارہ ہے۔

ترپتی نے سال 2017 میں آئی فلم پوسٹر بوائز کے ساتھ فلموں میں قدم رکھا تھا۔ یہ انکی ڈیبیو فلم تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Triptii Dimri (@tripti_dimri)

اسکے بعد ترپتی نے سال 2018 میں رومانس فلم لیلی مجنوں میں اویناش تیواری کے ساتھ کام کیا۔ اسکے بعد ترپتی نے سال 2020 میں بلبل میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like