Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دی ریلوے مین کا ٹیزر جاری: آر مادھون اور بابل خان کی ویب سیریز

دی ریلوے مین

بھوپال سانحے کے زخموں کو بیاں کرے گی
کے کے مینن، آر مادھاون، دیویندو شرما اور بابل خان کی نئی ویب سیریز دی ریلوے مین
ٹیزر کی ویڈیو شیئر ۔ ساتھ ہی اس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان
ویب سیریز کا پورا نام دی ریلوے مین ۔ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف بھوپال 1984 ہے۔ جو 4 اقساط میں نشر ہوگی۔


فلمی ڈسک، 30 اگسٹ (اردو پوسٹ) بالی ووڈ ایکٹر کے کے مینن ، آر مادھون ، دیویندو شرما اور بابل خان کی نئی ویب سیریز آرہی ہے۔ اسکا میکرس نے ٹیزر ویڈیو شیئر کردیا ہے۔

 

ساتھ ہی اسکی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان ہوگیا۔ دی ریلوے مین کے ٹیزر میں آر مادھون کے علاوہ بای اسٹارس کی بھی پہلی جھلک دیکھنے کو ملی۔

 

فلم کے بارے میں آگے پڑھنے سے پہلے بتادیں کہ 2 ڈسمبر 1984 کی وہ خوفناک رات تھی جب مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی ہوا زہریلی ہو گئی تھی۔ یونین کاربائیڈ کی فیکٹری سے میتھائل آئوسیانیٹ گیس کا اخراج ہوا تھا اور اس کی وجہ سے ہزاروں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور لاکھوں لوگ اس واقعے سے معذور ہو گئے تھے۔

 

سانحہ بھوپال پر اب تک کئی دستاویزی فلمیں اور فلمیں بن چکی ہیں۔ لیکن اس بار نیٹ فلکس اس واقعے کے چار حقیقی ہیروز کی کہانی لے کر آرہا ہے جنہوں نے کئی زندگیوں کو نئی زندگی دی۔

دی ریلوے مین سچے واقعات سے متاثر کہانی ہے۔ جس میں ایسے چار لوگوں کی کہانی کو بیاں کیا گیا ہے جس میں وہ لوگوں کی جان بچاتے نظر آئے تھے۔ بھوپال سانحے سے جڑی اس ویب سیریز کا پورا نام دی ریلوے مین ۔ دی ان ٹولڈ اسٹوری آف بھوپال 1984 ہے۔ یہ اقساط میں نشر ہوگی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

دی ریلوے مین کو ناظرین نیٹ فلکس پر دیکھ سکیں گے۔ اس ویڈیو میں میکرس نے منہ پر کپڑا باندھے بابل خان ، آر مادھون ، دیویندو شرما اور کے کے مینن نظر آرہے ہیں۔ یہ سیریز او ٹی ٹی پر 18 نومبر 2023 سے اسٹریم ہوگی۔

دی ریلوے مین وہ پروجیکٹ ہے جسکے لیے نیٹ فلکس کے ساتھ یش راج فلمز نے ہاتھ ملایا ہے۔ وائی آر ایف کا یہ ڈیجیٹل ڈیبیو ہے۔

پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ملکر اس پروجیکٹ کو لا رہا ہے۔ اس سیریز کے علاوہ دو دیگر پروجیکٹس پر بھی دونوں پارٹنرشپ کو ملے گی۔

 

 

دوسرا پروجیکٹ جنید خان کا مہاراج ہے جس میں جے دیپ اہلوت بھی نظر آئیں گے۔

 

واضح رہے کہ راہول راویل کے بیٹے شیو راویل اس سیریز کے ذریعے ہدایتکاری کے کیریئر کا آغاز کر رہے ہیں۔

دی ریلوے مین وائی آر ایف انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے۔ اس کی کہانی آیوش گپتا نے لکھی ہے۔

 

ہدایت کاری شیو راویل کی ہے۔ سیریز کی کہانی 2-3 دسمبر 1984 کو بھوپال، مدھیہ پردیش میں پیش آنے والے گیس کے سانحے کے گرد گھومتی ہے۔

Tags:
Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1

You Might also Like