Type to search

آٹو موبائل

دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار چلے گی 351 کلومیٹر

آٹو ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی آٹو موبائل کمپنی گریٹ وال موٹرس نے آٹو ایکسپو 2020 کے ساتھ ہندوستان میں دستک دے دی ہے۔ کمپنی نے ایونٹ کے پہلے دن مڈ سائز ایس یو وی سے لیکر کانسپٹ کار تک ، ایک ساتھ کئی ماڈلس پیش کیے ہیں۔ اسکے علاوہ گریٹ والا موٹرس نے ایک الیکٹر کار اورا آر ون بھی پیش کی ہے۔ جو دنیا کی سب سے سستی الیکٹرک کار ہے۔
چین میں اسکی شروعاتی قیمت 59800 یوآن تھی۔ چین کے مارکٹ میں اسکی قیمت کو دیکھتے ہوئے ہندوستان میں اورا آر ون کی قیمت قریب 6.15 لاکھ روپے ہوجاتی ہے۔ اتنا ہی نہیں، اسکی ایک خاص بات یہ ہے بھی ہے کہ کار فل چارج ہوکر 351 کلومیٹر تک کا سفر طے کرسکتی ہے۔

یہ ایک چار دروازے والی کمپیکٹ ہیچ بیک الیکٹرک کار ہے۔ اسے پچھلے سال چین میں لانچ کیا گیا تھا۔ کار میں 33کے ڈبلیو ایچ کی لیتھیم ۔ آئن بیٹری اور 33کے ڈبلیو کی الیکٹرک موٹر ملتی ہے۔ کار کی ٹاپ اسپیڈ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہے۔ کار کا لک آپ کو ہونڈا ای کی یاد دلائے گی۔ وہ بھی ایک چھوٹی الیکٹرک کار ہے۔

Tags:

You Might also Like