Type to search

آٹو موبائل

آٹو ایکسپو میں ماروتی سوزوکی نئی اگنیس کار

ignis-facelift

آٹو ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماروتی سوزوکی نے جمعہ کو آٹو ایکسپو میں اپنی ہیچ بیک کار اگنیس کا نیا ماڈل پیش کیا۔ ماروتی سوزوکی اگنیس کے اس فیس لفٹ ماڈل میں بی ایس 6 کمپلائنٹ پیٹرول انجن دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی پرانے ماڈل کے مقابلے اسکے لک میں کچھ کاسمیٹک بدلاؤ ہوئے اور کچھ نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔

ماروتی اگنیس کی بکنگ 7 فروری سے شروع ہوگئی ہے۔ ماروتی اگنس فیس لفٹ کا اوور آل پروفائل پرانے ماڈل کی طرح ہی ہے۔ لیکن فریش لک دینے کے لیے کار کے فرنٹ میں نئی کروم گرل دی گئی ہے۔ جو اسے سپورٹی بناتی ہے۔ کار میں فاکس سکف پلیٹیس کے ساتھ نئے فرنٹاور ریئر بمپر دیئے گئے ہیں۔ اسکے علاوہ پرانے ماڈل کے مقابلے نئی اگنیس میں الگ فاگ لیمپ کوسنگ اور ورٹیکل ریفلیکشن شامل کیے گئے ہیں۔
ماروتی نے نئی اگنیس میں دو نئے کلر آپشن اور تین نئے ڈیوئل ٹون کلر آپشن شامل کیے ہیں۔

Tags:

You Might also Like