Type to search

فیشن

اسٹائلش دیکھنے کے چکر میں حنا خان نے کیا فیشن کا کباڑا

فیشن ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حنا خان ٹی وی پر مقبولیت پانے کے بعد اب فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہے۔ انہوں نے فلم ’ہیکڈ‘ سے بی ٹاؤن ڈیبیو کیا ہے۔ اپنے ایکٹینگ کیریئر کو اپ گریڈ کررہی حنا نے فلم کے لیے کئی پرموشنل ایونٹس بھی کیے ہیں۔ جن میں انکا ایسا اسٹائل دیکھنے کو ملا ہے جو بالکل بھی انسپائر نہیں کرسکا۔ انہیں دیکھ ذہن میں خیال بھی آسکتا ہے کہ حنا اپنے کیریئر کے ساتھ ہی اسٹائل کو بھی اپ گریڈ کرنے کی بہت ضرورت ہے۔

ممبئی میں فلم ہیکڈ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی تھی۔ جس میں حنا فلورل ڈریس پہن کر پہنچی تھی۔ اس آف وائٹ ڈریس پر ایک براڈ براؤن بلیٹ بھی تھا۔ پہلی نظر میں دیکھ کر ہی ایسا لگ رہا تھا کہ حنا اپنے سائز سے بڑے کپڑے پہنی ہے۔ وہیں بیلٹ اسٹائل لیول کو بڑھانے کی جگہ اسے سستا لک دے رہا تھا۔

دہلی میں فلم پرموشن ایونٹ کے دوران انہوں نے گرے پینٹ اور جیکٹ لک منتخب کیا تھا۔ اسکے ساتھ حنا نے آف واٹٹ ٹاپ پہنا تھا جس پر بڑی سی بو تھی۔ پورے لک کی سب سے عجیب بات یہی بو اور جیکٹ پر بندھا وائٹ فیبرک تھا۔ انہیں دیکھ ایسا لگ رہا تھا کہ جیسا انکا یوز آوٹ فٹ کو حنا کی باڈی سے باندھنے کے لیے کیا گیا ہو۔

حنا نے ایک پرموشنل ایونٹ کے لیے ریڈ پینٹ اور اورینج سویٹر پہنا تھا۔ یہ اسٹائل تو ٹھیک کہا جاسکتا ہے لیکن جیسے ہی نظر انکے چہرے اور پیروں پرجاتی ہے ویسے ہی ذہن میں خیال آتا ہے آخر یہ لک کیوں؟ اس لک کے ساتھ حنا پیروں میں رینبو کلر سینڈل پہنی تھی۔ جو عجیب لگ رہی تھی۔ وہیں فیس پر ایسا میک اپ تھا جو انہیں گلوئینگ نہیں بلکہ آئیلی لک دے رہا تھا۔

Tags:

You Might also Like